منسک(نیوز ڈیسک)ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔

یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے دارالحکومت منست میں بیلاروس کے صدر الیکزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی ہے، جس میں دو طرفہ تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے، ملاقات کیلئے منسک کے ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو بیلاروس کی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر دیا گیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان صنعت و تجارت اور ماحول کے تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔

مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

اس موقع پر صدر بیلاروس الیگزنڈر لوکاشینکو نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری و علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر کی ملاقات کے دوران تعلقات کے تمام پہلوؤں میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:بالی وڈ کی ان دو حسیناؤں نے کسی سپر اسٹار سے شادی نہ کرنے کی کیا وجہ بتائی؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے کیا گیا

پڑھیں:

رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معیشت کی ڈیجیٹائزیشن، اداروں کی رائٹ سائزنگ اور میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کی پیش رفت پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین کی تعیناتی سے متعلق میرٹ اور شفافیت پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ ادارہ جاتی اصلاحات ترجیحات میں شامل ہیں۔ 

اس موقع پر وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک تکنیکی ماہرین کی تکنیکی آسامیوں پر تعیناتیاں ہوچکی ہیں، مزید 47 پر تعیناتی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • رائٹ سائزنگ و میرٹ پر ماہرین کی تعیناتی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
  • شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، قانون سازی پر تحفظات سے آگاہ کیا
  • وزیراعظم سے ریجنل نائب صدر عالمی بینک کی ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر کی ملاقات
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب
  • وزیراعظم شہباز شریف نے کام پسند آنے پر نوجوان وی لاگر محمد طلحہ کو کتنی انعامی رقم دی؟
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال