وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت داخلہ نے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردیے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق زیادہ تر پاکستانی شہریوں کو رواں برس مختلف ممالک سے ملک بدر کیا گیا تھا،ان پاکستانی شہریوں پر ڈونکی لگا کر ملک سے باہر جانے کا الزام ہے۔غیرقانونی بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کو پچھلے چھ ماہ کے دوران واپس وطن بھیجا گیا،45 ہزار پاکستانی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور قطر سے جلاوطن کیے گئے۔چار سو سے زائد پاکستانی شہری چار کشتی حادثوں میں پچھلے دو سال میں جان کی بازی ہار چکے ہیں،تقریبا چار ہزار ڈونکی لگانے والے پاکستانیوں کو ایران بارڈر پر گرفتار کیا گیا تھا۔ایف آئی اے حکام نے ان مسافروں کی تفصیلات پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کو فراہم کی تھیں،ڈونکی لگانے والے 15 سو شہری مختلف جیلوں میں قید ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے علاج میں اہم پیشرفت
غیرممالک کاغیرقانونی سفرکرنیوالے 3ہزار مسافروں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں،ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکو واپس لانے کیلئے بھی انٹرپول کو لکھ دیا ہے۔پچاس انتہائی مطلوب انسانی سمگلرزکی واپسی کیلئے سات ممالک کو تین درجن باہمی ایم ایل اے ارسال کیے گئے ہیں،ایف آئی اے نے ایران، سعودی عرب، اٹلی، عمان، یواے ای، یونان اورسپین میں اپنے لنک دفاتربھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
؎لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان ٹائون میونسپل کمشنر سیدامداد شاہ کے ہمراہ یوسی 2اور3میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
گلزار