مادھوری اور جوہی چاؤلہ نے فلمی ہیرو سے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کی دو خوبصورت اداکارائیں مادھوری اور جوہی چاؤلہ سے شادی کرنے کے کئی سپر اسٹارز خواہش مند تھے لیکن دونوں نے کسی فلمی ہیرو کو گھاس نہ ڈالی۔
دھک دھک ہیروئن اداکارہ مادھوری ڈکشٹ 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جب کہ اس سے چار سال قبل یعنی 1995 میں جوہی چاولہ صنعتکار جے مہتا سے شادی کرچکی تھیں۔
کافی ود کرن میں جب فلمی دنیا سے جیون ساتھی منتخب نہ کرنے سے متعلق سوال پوچھا تو دونوں اداکارائیں مسکرا اُٹھیں۔
مادھوری ڈکشٹ نے کہا کہ میرے شوہر ہی میرے ہیرو ہیں۔ میں نے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا لیکن ان سے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔
جوہی چاولہ نے کہا کہ فلمی ہیرو بناؤ سنگھار کے لیے شیشے کے سامنے کھڑے رہتے تو ہم دونوں کی کبھی بن نہ پاتی۔
ادکارہ نے مزید کہا کہ اس کے برعکس جے مہتا مجھے پھول، کارڈزاور تحائف بھیجتے تھے جس نے مجھے اچھا خاصا متاثر کیا تھا اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔
دونوں اداکاراؤں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سارا فوکس کام پر رہا اور کبھی دل کسی کی جانب راغب نہیں ہوا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، معمولی فرق سے وینزویلا کو شکست
جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، یہ ایک وائرل آن لائن مقابلہ تھا جسے ہسپانوی اسٹریمر (انٹرنیٹ سلیبریٹی) ایبائی لانوس نے منعقد کیا تھا۔
اس مقابلے میں پیرو کے مشہور ناشتہ پَن کون چچّرون (ایک مخصوص جانور کے نمکین گوشت سے تیار کیا جانے والا برگر سے مماثل) نے وینزویلا کی رینا پیپیادا آریپا (وینز ویلا انداز کا چکن، ایواکاڈو اور مایونیز سے تیار ہونے والا برگر) کو معمولی فرق سے شکست دی۔
انفو بیس کے مطابق ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شارٹس پر مداحوں کی جانب سے حتمی ووٹنگ میں پیرو کو تقریباً 12.8 ملین لائکس ملے جبکہ وینزویلا کی ڈش کو 12.6 ملین افراد نے پسند کیا۔
اس مقابلے میں 16ملکوں نے حصہ لیا، جن میں امریکہ، اسپین، میکسیکو، ایکواڈور اور جاپان بھی شامل تھے۔ جیتنے والی ڈش جو کہ پیرو کی ایک کلاسک اتوار کی صبح کا اسٹریٹ ناشتہ ہے، جس میں فرائی کیا ہوا مخصوص گوشت، شکر قندی، پیاز کی چٹنی اور فرنچ ڈبل روٹی شامل ہیں۔
ایبائی لانوس جو دنیا کے سب سے بااثر اسٹریمرز میں سے ایک ہیں، انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ لیما (پیرو کا دارالحکومت) کا سفر کریں گے تاکہ سنہری فرائنگ پین ٹرافی جیتنے والوں کو دے سکیں۔
اس جیت سے پیرو میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پیرو کی صدر دینا بولوارٹے نے قوم کو مبارکباد دی، جبکہ وزارتِ ٹرانسپورٹ اور مواصلات نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ پیرو کے پاس دنیا کا بہترین ناشتہ موجود ہے۔