بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔

وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے!

https://dailymumtaz.

com/wp-content/uploads/2025/04/salman-khan.mp4
ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت بھی ان کی فلم کی مارکیٹنگ ہوجائے گی! انہوں نے ویڈیو کے ساتھ جو کیپشن لکھا وہ بھی ان کی مخصوص شوخ طبیعت کا آئینہ دار تھا “Berry good for u”۔

سلمان خان کے مداحوں نے تو جیسے جشن منا لیا۔ ایک صارف نے لکھا: ’’ہم میں سے اکثر 30 کی عمر تک ہی سیڑھیاں چڑھ پاتے ہیں، اور یہ 59 میں درخت چڑھ رہے ہیں!‘‘ جبکہ دوسرے نے کمنٹ کیا: ’’جو لوگ ان کی فٹنس پر سوال اٹھاتے ہیں، شاید وہ اپنے گھر کی دوسری منزل تک بھی لفٹ کے بغیر نہیں پہنچ پاتے!‘‘

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ پر کامیابی کے حوالے سے تنقید کی جارہی ہے۔ فلم نے اب تک 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے، اس کے باوجود فلم کی کمائی کم شمار کیا جارہا ہے۔ شاید سلمان خان کو بھی پتہ چل گیا ہو کہ درخت پر چڑھنا بھی فلم کی مارکیٹنگ کا ایک بہترین ذریعہ ہوسکتا ہے!

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم اگلی بار سلمان خان کو کوہ ہمالیہ پر چڑھتے دیکھیں گے؟ یا پھر وہ اپنے اسٹنٹ کےلیے کسی اور انوکھے طریقے کا انتخاب کریں گے؟ فی الحال تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ ’بھائی‘ نے اپنے مداحوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے!

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےزونل ٹیموں کاانتخاب جاری

سٹی42: پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں لاہور ریجن سے منسلک تینوں زونز کی ٹیموں کے انتخاب کیلئے سلیکٹرز 10 جون کو مشاورتی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

پاکستان چیلنج کپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا عمل بھی 10 جون تک مکمل کیا جائے گا  جس کے بعد زونل ٹیموں کے حتمی اسکواڈز کا اعلان کیا جائے گا۔

ہربنس پورہ: نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ابتدائی مرحلے میں ہر زون کی دو، دو ٹیموں کے لیے 20، 20 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی فٹنس اور کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • رونالڈو نیشنز لیگ فائنل جیت کر بچوں کی طرح روپڑے، ویڈیو وائرل
  • افریقی شیر پر تشدد کی ویڈیو وائرل؛ وائلڈ لائف نے شیر کو تحویل میں لے لیا
  • کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل
  • علی ظفر کی بے دردی سے قتل کی گئی ٹک ٹاکر ثنا کے نام جذباتی نظم وائرل
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث نجی ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ، ویڈیو وائرل
  • پی سی بی سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئےزونل ٹیموں کاانتخاب جاری
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
  • بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل
  • پاکستانی کرکٹرز کا عیدالاضحیٰ پر مداحوں کے نام محبت بھرا پیغام