ایرانی صوبے سیستان میں ورکشاپ پر فائرنگ، 8 پاکستانی کار مکینکس قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز )ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی کار مکینکس کو قتل کردیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہوگئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مقتول 8 پاکستانی سیستان کے علاقے مہرستان میں کام کرتے تھے اور ایرانی حکام واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے بتایاکہ فائرنگ سے جاں بحق 8 پاکستانیوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستانی کار مکینکس

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، 2 بچے زخمی

— فائل فوٹو

جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے مانڑہ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، گاڑی میں 15 بچے سوار تھے۔

واقعے میں ڈرائیور اور دیگر بچے محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اب ہم وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے تحریک کی تیاری کر رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
  • ہم نے اسرائیل کی جوہری دستاویزات کا خزانہ حاصل کر لیا ہے، ایرانی وزیر انٹیلجنس
  • ایران نے جوہری منصوبوں سمیت حساس اسرائیلی دستاویزات حاصل کرلیں: سرکاری میڈیا کا دعویٰ
  • جنوبی وزیرستان: گاڑی پر فائرنگ، 2 بچے زخمی
  • تربت: مسلح افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق، 3 زخمی
  • وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر میں ٹیلیفونک رابطہ، عید مبارکباد کا تبادلہ
  • امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، ایران کا ردعمل بھی آگیا
  • سینٹ انتخابات کا فوری اعلان اور صوبے کو اس کا حق دیا جائے، اسد قیصر