Daily Ausaf:
2025-04-28@14:00:19 GMT

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 18اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد،وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں پیر سے جمعہ کے دوران درجہ حرارت میں 04 سے 06 ڈگری اضافہ متوقع ہے جبکہ گرمی کی لہر کے باعث آندھی یا جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ ، حیدرآباد اور دادو میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی39، بہاولپور، ڈیرا اسماعیل خان37، لاہور، پشاور 35، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے مطابق

پڑھیں:

گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ

—فائل فوٹو

ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ملک کے بیشر علاقوں میں شدید گرمی نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے۔

  شدید گرمی کی وجہ سے برف اور ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے کارخانوں کے مالکان نے برف کی قیمتیں بڑھا دیں۔

 جھلسا دینے والی گرمی میں پیاس بجھانے کے لیے شہری روایتی مشروبات سے لطف اندوز ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا ہیٹ ویو الرٹ جاری

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے درجۂ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔

شدید گرمی کے باعث کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے، جس کے سبب شہری شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آج سے یکم مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 جبکہ 27 سے 30 اپریل کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
  • ملک میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • آج بروز اتوار27اپریل2025موسم کی صورتحال جانئے
  • کراچی: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات
  • کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگی
  • گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ
  • محکمہ تعلیم پنجاب کا تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں کا اعلان
  • سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 30 اپریل تک شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری