کپڑے دھونے تالاب پر آنے والی تین خواتین ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: اندرون سندھ کے علاقے سانگھڑ میں تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق ناخوشگوار واقعہ شاہ پور کے قریب پیش آیا، تالاب میں ڈوبنے والی تینوں خواتین کپڑے دھونے گئیں، اسی دوران اچانک ایک خاتون کا پاؤں پھسلنے سے تالاب میں گر گئی ۔
دوسری جانب قریب دو خواتین بھی اسے بچاتے ہوئے تالاب میں گر گئیں اور تینوں ڈوب گئیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ریسکیو اہلکاروں نے تینوں خواتین کی لاشیں تالاب سے نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں جائیں گی۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ تینوں خواتین کا تعلق تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے ہے، یہ بدقسمت خاندان غربت اور افلاس کے باعث اس علاقے میں گندم کی کٹائی کرنے کے لیے آیا ہوا تھا اور شاہپرچاکر کے نواحی گاؤں مسو کیریو میں قیام پذیر تھا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تالاب میں
پڑھیں:
ایک ساتھ دو چھٹیاں مل گئیں
ویب ڈیسک: حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریف کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر ہفتہ یکم نومبر نارووال میں عام تعطیل ہوگی، لیکن عملا ملازمت پیشہ لوگوں کو دو چھٹیاں مل جائیں گی کیونکہ 2 نومبر کو اتوار کی چھٹی ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یکم نومبر کو نارووال بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی کے عرس پاک کی تقریبات منائی جائیں گی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی عرس کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملے کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی جا چکی ہیں۔ اسکے علاوہ زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو اور قیام و طعام کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں اور امن و نظم برقرار رکھنے میں مدد دیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت پیر سید جماعت علی شاہ کا پیغام اتحاد، امن اور بھائی چارے کا ہے، جسے آج کے دور میں اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیل کے باوجود لازمی سروسز جیسے اسپتال، ایمرجنسی سروسز، پولیس اور میونسپل عملہ اپنی ڈیوٹی انجام دیتا رہے گا تاکہ عوامی سہولت متاثر نہ ہو۔
حافظ آباد: بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے، مرد و خواتین گتھم گتھا
یاد رہے کہ 2 نومبر کو اتوار آ رہا ہے جس کے سبب لوگوں کو مسلسل 2 چھٹیاں میسر آجائیں گی۔