پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیدیم میں ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز بیٹنگ
اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے محمد نعیم صرف 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، تاہم عبداللہ شفیق نے 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
فخر زمان نے اپنی نصف سینچری مکمل کی، وہ 39 گیندوں پر 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے، ڈیرل مچل 37، سکندر رضا 6 اور کپتان شاہین آفریدی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بلے باز سیم بلنگز نے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل پیش کرکے ٹیم کا ٹوٹل مستحکم کیا، وہ 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2،2 جب کہ فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دی تھی جب کہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز
پڑھیں:
ایشیا کپ: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
ایشیا کپ ٹی20 کے گروپ اے کے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم نے 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ علیشان شرافو نے 51 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کو دوٹوک پیغام، ایشیا کپ میں بھارت کی گھٹیا حرکت
محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے برق رفتار 19 رنز اسکور کیے۔ عمان کی جانب سے جتن رمانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان جتندر سنگھ نے 20، آریان بشٹ نے 24 اور ونیایک شکلا نے 20 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی لیکن باقی بلے باز ناکام رہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: 40 ڈگری کی آگ میں برفیلے اعصاب کا امتحان
یو اے ای کے بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، جنید صدیقی نے 23 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، حیدر علی نے 2 اور محمد جواد اللہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس فتح کے ساتھ یو اے ای نے گروپ اے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے جبکہ عمان کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ ٹی20 عمان گروپ اے متحدہ عرب امارات