راولپنڈی:

پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے۔

یونائیٹڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔

ویسٹ انڈین پیسر جیسن ہولڈر نے یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق کی 66 رنز کی نصف سنچری رائیگاں گئی، جبکہ یونائیٹڈ کے کولن منرو نے ناقابل شکست 59 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا نے بھی 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر جیت کا مشن مکمل کیا۔

یونائیٹڈ کے بیٹرز سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اگلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے قومی اسپنر ابرار احمد نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریاں بھی کوئٹہ کے لیے بارآور ثابت ہوئیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا

ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کر دیا۔

چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 152 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اکیم اگسٹ اور کپتان روسٹن چیز 50، 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عامر جینگو 34، برینڈن کنگ 8 اور ایلک ایتھاناز 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مہدی حسن اور نسم احمد نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم 20 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے تنزید حسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہےسیف حسن 23، تسکین احمد 9، پرویز حسن ایمان 9، کپتان لٹن داس 6، جاکر علی 5، رشاد حسین 3، نورالحسن 1، نسم احمد 1 اور شریف الاسلام 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریوں شیفرڈ نے 3 اور جبکہ کیرے پیئر اور جیسن ہولڈر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیز اور عقیل حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹاپ سیڈ ناصر اقبال تیسری سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے فاتح بن گئے
  • جنوبی افریقہ کو شکست,تیسراT-20،پاکستان نے سیریز 2-1سے جیت لی
  • ون ڈے سیریز، تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر کلین سوئپ کرلیا
  • پاکستان نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو شکست دیکر وائٹ واش کردیا
  • پاکستان کی شاندار واپسی، جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست، سیریز 1-1 سے برابر
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • میلبرن: آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی
  • آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی
  • ویمنز ورلڈ کپ: بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی