پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)جناح نیول بیس، اورماڑہ میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پیٹرول ویسل، پی این ایس یمامہ، کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف، نے بطورِ مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان پاک نیوی کے مطابق پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید اسٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، اور انتہائی مثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔ یہ خصوصیات اسے مختلف خطرات کے ماحول میں مثر انداز میں کام کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے، جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ، اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔پاکستان نیوی کی مغربی سمندری حدود میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ اس سے پاک بحریہ کے مثر آپریشنز، بحری سلامتی کے فروغ، اور علاقائی امن و استحکام میں معاونت حاصل ہوگی۔علاوہ ازیں، قومی اہمیت کے حامل منصوبے، چین-پاکستان اقتصادی راہداری سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے بحرِ ہند کی نازک جیو اسٹریٹیجک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے، روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک مضبوط اور جدید بحری قوت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی این ایس یمامہ کی شمولیت، پاکستان نیوی کے سمندری سرحدوں کے تحفظ اور بین الاقوامی سمندری حدود میں امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت دے گی۔ایڈمرل نوید اشرف نے دامن شپ یارڈ گلاٹی اور منصوبے سے وابستہ تمام ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور اس جہاز کو دونوں برادر ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عملی مظہر قرار دیا۔تقریب میں سرکاری حکام، مقامی معززین، اور پاک بحریہ کے سینئر افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی این ایس یمامہ پاک بحریہ کے کی شمولیت
پڑھیں:
آصفہ بھٹو زرداری کی اٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت
اسلام آباد (این این آئی)خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نیاٹلی کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی یہ تقریب قونصل جنرل فبریزیو بیئیلی کی جانب سے منعقد کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ کی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور بھی اس موقع پر موجود تھیں۔تقریب میں سعودی عرب، قطر، ترکی، جاپان، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے قونصل جنرلز اور معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔