سابق نائب امیرجماعت اسلامی و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
غائبانہ نماز جنازہ سے قبل ہونے والی مختصر تقریب سے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ اور حافظ محمد ادریس نے پروفیسر خورشید احمد کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر خورشید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی جماعت اسلامی سید ابوالاعلی مودودی کے دیرینہ ساتھی سابق نائب امیر و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سید وقاص جعفری، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک، مرکزی رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید پراچہ، حافظ محمد ادریس، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ، نائب امیر لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری لاہور اظہر بلال، حافظ عبدالرحمن انصاری، سید احسان اللہ وقاص بھی اس موقع پر موجود تھے۔
غائبانہ نماز جنازہ سے قبل ہونے والی مختصر تقریب سے لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ اور حافظ محمد ادریس نے پروفیسر خورشید احمد کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور مرحوم کے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پروفیسر خورشید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ مقررین نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد نہ صرف جماعت اسلامی بلکہ دنیا بھر کی نمایاں اسلامی تحریکات کی پالیسی سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے تھے۔ انھوں نے ایک طویل عرصہ تک اس نظریہ کی آبیاری کی جو اللہ کے آخری رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کی دنیاوی و اخروی کامیابی کے لیے پیش کیے۔ پروفیسر خورشید ایک مثالی ناظم اعلی تھے جنھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے ابتدائی ایام میں ہی اس کے مستقبل کے خدوخال اور پالیسی کا رخ متعین کر دیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروفیسر خورشید احمد کی
پڑھیں:
لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ : فائل فوٹونائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ لاہور کو جماعت اسلامی نے فتح کر لیا تو ملک میں جماعت کا راج ہوگا۔
لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری کی تقریب حلف برداری ہوئی، لیاقت بلوچ نے ضیاالدین انصاری سے امارت کا حلف لیا۔
اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ہم اگر اپنے نظریے کی طاقت پر قائم رہے تو کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان گراؤنڈ میں اجتماع عام ہوگا۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملک میں پہلے یک جماعتی نظام کی کوشش کی گئی اور بھٹو کا انتخاب کیا گیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک پاپولر شخصیت کو میدان میں اتارا گیا اور مینار پاکستان کا جلسہ منعقد ہوا، بانی پی ٹی آئی کو کامیاب جلسے کی وجہ سے لیا گیا۔