لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیا، حادثے کے مقام سے اب تک 11 نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے 4 پاکستانیوں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیا، حادثے کے مقام سے اب تک 11 نعشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے 4 پاکستانیوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کرکے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے 4 نعشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے، ان میں سے 3 کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے، اس کے علاوہ 2 نعشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، 5 نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ حادثے کے متعلق مزید معلومات کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سے 4 پاکستانیوں کی ہیں
پڑھیں:
کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی، حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم شامل، کراچی: 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ نامی خواتین بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 35 سالہ سکینہ اور22 سالہ نعیمہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ٹینکر ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔