نامعلوم افراد نے 9 بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، 3 جاں بحق ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے۔ 9 معصوم بچوں کو مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے زہریلی چیز کھلا دی، اندوہناک سانحے میں 3 بچے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 6 بچے ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ متاثرہ بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دانش ولد شہباز، سمعون ولد عرفان اور ڈیوڈ ولد شہزاد دم توڑ گئے، دیگر بچوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ موقع پر پہنچنے والے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زہریلی چیز بچوں کو
پڑھیں:
سوات: مدرسے میں بچے کی ہلاکت، مزید طلبہ پر تشدد کا انکشاف، 9 افراد گرفتار
—فائل فوٹوسوات کے مدرسے میں معصوم بچے کی ہلاکت پر ایک استاد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی۔
ڈی پی او سوات نے بتایا ہے کہ مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات پر مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دفعہ 302 کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
استاد کے تشدد کے بعد فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ خوازہ خیلہ کے چالیار مدرسے میں بچوں پر کئی مہینوں سے تشدد کیا جارہا تھا۔
ڈی پی او سوات کا یہ بھی کہنا ہے کہ مدرسے میں زیرِ تعلیم بچوں کو والدین کے حوالے کر کے ادارے کو سیل کر دیا ہے۔