13 شادیاں کرنے والی فرضی دلہنوں کا گینگ بے نقاب، 3 خواتین گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
UTTAR PRADESH:
بھارتی اتر پردیش، ہردوئی میں ایک ایسا انوکھا دھوکہ سامنے آیا جس نے پولیس کو بھی حیران کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 خواتین پر مشتمل ایک شاطر گینگ نے 13 سے زائد نوجوانوں سے فرضی شادیاں کر کے انہیں لوٹ کر فرار ہو گئیں۔
نیرج گپتا نامی شہری نے شکایت درج کرائی کہ پرمود نامی شخص اسے اپنی پوتی پوجا سے شادی کروانے کے بہانے ہردوئی رجسٹرار آفس لے گیا، جہاں اس کی شادی پوچا سے انجام پائی۔
شادی کے بعد نیرج نے نقد رقم اور زیورات اپنی نئی نویلی دلہن کے سپرد کر دیے جس کے بعد دلہن پوجا اور اس کا نام نہاد داد پرمود غائب ہو گئے۔
ہردوئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پوجا عرف سونم، آشا عرف گڈی، اور سنیتا کو گرفتار کر لیا، اور ان کے قبضے سے زیورات اور نقد رقم برآمد کر لی۔
پولیس کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ یہ خواتین پورے یوپی میں غیر شادی شدہ نوجوانوں کو نشانہ بناتی اور شادی کے بہانے قیمتی سامان ہتھیا کر فرار ہو جاتیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاڑکانہ: بہن کے قتل کے الزام میں بھائی گرفتار
—فائل فوٹولاڑکانہ کے علاقے ڈوکری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بہن کے قتل کے الزام میں بھائی کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیے بہن کے قتل کا ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کے قبضے سے آلۂ قتل برآمد کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 روز قبل گھریلو تنازع پر اپنی بہن کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم سے قتل کی واردات سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔