پڑوسی کی 13 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
راولپنڈی میں پڑوسی نے 13 سالہ یتیم لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے میں متاثرہ بچی کی والدہ کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے کے متن کے مطابق بچی کی والدہ نے بتایا کہ گھروں میں کام کاج کرکے گزر اوقات چلاتی ہوں۔
13 اپریل کو 13 سالہ بیٹی گھر پر تھی۔ محلے دار ہارون کی چھوٹی بہن ہمارے گھر آئی اور میری بیٹی کو کھیلنے کے لیے اپنے گھر لے گئی۔ ہارون کی بہن رات 8 بجے میری بیٹی کو گھر چھوڑنے آئی اور بتایا کہ اس کو بخار ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں 10 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار
مدعیہ کے مطابق بیٹی کو کمرے میں لٹا دیا اور خود بھی سوگئی اور اگلی صبع کام پر چلی گی۔ واپس آئی تو بیٹی سے طبیعت کا پوچھا تو اس نے رونا شروع کردیا۔ بیٹی نے بتایاکہ گزشتہ روز ہارون نے اپنے گھر میں کوئی نشہ اورچیزدے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بیٹی کے بتانے پراس کو اسپتال لے گی اور میڈیکل کروایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔