پڑوسی کہکشاں ٹوٹ رہی ہے؟ چونکا دینے والی وجہ دریافت
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ہماری کائنات ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ ہے، ہر دن ایک نیا راز، ایک نئی دریافت۔ حالیہ دنوں میں سائنسدانوں نے ہماری پڑوسی کہکشاں کے حوالے سے ایک حیران کن انکشاف کیا ہے، ’اس کہکشاں کے ٹوٹنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔‘
یہ کہکشاں ’اسمال میجیلینک کلاؤڈ‘ یا ایس ایم سی کہلاتی ہے، جو ہماری ملکی وے کہکشاں کے گرد گردش کرتی ہے اور ہم سے تقریباً دو لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ ایک چھوٹی کہکشاں ہے، مگر سائنسی لحاظ سے اس کی اہمیت بہت بڑی ہے۔
یورپین اسپیس ایجنسی کے ’گائیا‘ (Gaia) خلائی جہاز سے حاصل کردہ ڈیٹا کے تجزیے سے یہ انکشاف ہوا کہ ایس ایم سی کے اندر موجود ستارے ایک غیر معمولی طرز پر حرکت کر رہے ہیں، گویا کہ وہ دو مختلف سمتوں میں کھینچے جا رہے ہوں۔
جاپانی ماہر فلکیات، کینگو تچیہارا، جو اس تحقیق کی قیادت کر رہے تھے، کہتے ہیں، ’پہلے ہمیں لگا کہ شاید تجزیے میں کوئی غلطی ہے، مگر جب مزید باریکی سے جائزہ لیا گیا، تو نتائج ناقابلِ تردید نکلے۔‘یہ بھی دیکھا گیا کہ ’ایس ایم سی‘ کے کچھ ستارے اپنے بڑے ساتھی ’لارج میجیلینک کلاؤڈ‘ یا ’ایل ایم سی‘ کی طرف کھنچ رہے ہیں، جبکہ کچھ اس سے دور ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایل ایم سی کی کششِ ثقل، ایس ایم سی کو دھیرے دھیرے توڑ رہی ہے، یہ کہکشاں اپنی بقا کے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایس ایم سی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔