سوشل میڈیا کے ذریعے مرضی کے بیانیے بنا کر ہمیں گمراہ کرنے کوششیں ہو رہی ہیں، فیض اللہ فراق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا تھا کہ ہمیں تاثرات کے بجائے حقائق کا ادراک رکھنا چاہئے، گلگت بلتستان کے وسائل کو مقامی آبادی کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے میں ہم نہ صرف قانون سازی کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ آج ہم انفارمیشن وار فئیر سے گزر رہے ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے مرضی کے بیانیے بنا کر ہمیں گمراہ کرنے کوششیں ہو رہی ہیں، ہمیں تاثرات کے بجائے حقائق کا ادراک رکھنا چاہئے، گلگت بلتستان کے وسائل کو مقامی آبادی کے بہتر مفاد میں استعمال کرنے میں ہم نہ صرف قانون سازی کر رہے ہیں بلکہ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے، کیونکہ سرمایہ کاری نہیں ہو گی تو علاقے میں اقتصادی سرگرمیاں ممکن نہیں اور نہ بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکتا ہے کیونکہ پرائیوٹ سیکٹر کے مربوط ہونے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو گا۔ استور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ استور کی عوام محب وطن اور محنت کش ہیں، یہاں کی خواتین و حضرات نے زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا جوہر دکھایا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد
گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد ۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت ،مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔ یہ سیمینار پاکستان میں کوہ پیمائی اور سیاحت کی ترویج کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف اس شعبے کو فروغ دیں گے بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کریں گے۔