عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ حکومت کو مائنز اینڈ منرلز بل روکنے کی ہدایت کردی، بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے جب تک وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سیاسی کمیٹی ملاقات نہیں کرتی اس وقت تک بل کو پراسس نہ کیا جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے 5 وکلا کی ملاقات کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت ضروری ہے، بانی پی ٹی آئی سے فیملی کی ملاقات نہیں کروائی گئی، عدالتی احکامات پرعمل درآمد ہونا چاہیئے لیکن اس کے باوجود عمران خان کی علیمہ خان سے ملاقات نہیں کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات نہ کروانے کی مذمت کرتے ہیں، بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات ہوئی۔
(جاری ہے)
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کسی کو مذاکرات کی اجازت نہیں دی، بانی پی ٹی آئی دہشت گردی سے بہت افسردہ ہیں، پارٹی عہدیدار کی دوسرےعہدیدارکے خلاف بیان پرپابندی ہوگی، عمران خان نے آج سختی سے پارٹی کیلئے ہدایت جاری کی ہے کہ آئندہ کوئی پارٹی ورکر، پارٹی لیڈر، پارٹی کا عہدے دار کسی بھی صورت دوسرے عہدے دار کے خلاف بیان پبلک میں یا میڈیا میں نہیں دے گا۔ پی ٹی آئی کے وکیل رہنماء فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کہتے ہیں سات دن بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے جس کو موقع ملے وہ ملاقات کرے، پارٹی میں ملاقاتوں کو لے کر ڈسپلن کی کوئی کاروائی نہیں ہونی چاہیئے، بیرسٹر گوہر کے ساتھ جو معاملہ ہوا ان کو عمران خان نے پسند نہیں کیا اور کہا یہ مناسب بات نہیں، عمران خان نے کہا پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے اور ڈسپلن ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا فیملی کی ملاقات روکنے کی میں مذمت کرتا ہوں، علیمہ خان کی ملاقات نہ ہونا سخت زیادتی کی بات ہے، فیملی کا قانونی حق ہے ان کو ملاقات کرنے دینی چاہیئے، عمران خان کی بہنیں اپنے بھائی کو دیکھنا چاہتی ہیں سرکار کو اپنا وطیرہ بدلنا چاہیئے، عمران خان کو بتایا آپ کے پیغامات اور بیانیہ آنا بند ہوگیا ہے، عمران خان کا بیانیہ نہ آنا الارمنگ بات ہے، عمران خان کو بتایا آپ کی ٹویٹس کے ذریعے دنیا کو پیغام ملتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بانی پی ٹی آئی کہ عمران خان کی ملاقات ملاقات نہ سے ملاقات
پڑھیں:
پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں شاہ محمود قریشی نہیں: سلمان اکرم راجا
فائل فوٹوتحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی کے لیڈر بانی پی ٹی آئی ہیں، شاہ محمود قریشی نہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ابھی 8 سے 9 مقدمات زیرِ سماعت ہیں، وہ مزید 8 مقدمات میں گرفتار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ غلط بات ہے شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کرنے جارہے ہیں، ان کا عہدہ قائم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم صبح دس بجے کے جیل آئے ہیں ابھی تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی، آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں فیملی اور وکلاء سماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آئین کا تقاضا ہے ٹرائل اوپن ہو، اندر ٹرائل ہو رہا ہے وکلا کو باہر بٹھایا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، بند کمرا ٹرائل آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، یہ ٹرائل کالعدم قرار دے دینا چاہیے۔