کراچی:

سندھ کابینہ نے اسمبلی کی سب کمیٹی کی سفارش پر کراچی بورڈ کے تحت انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارک  دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان وزیر اعلی سندھ کی جانب سے اعلامیہ کے مطابق 20 فیصد گریس مارکس تمام طلبہ و طالبات کو کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو تعلیمی بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دی ہے جبکہ چیف سیکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ اعلہ سطح کی ایک کمیٹی بنائیں۔

کمیٹی تمام تعلیمی بورڈز میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔

ادھر امتحانات سے محض 12 روز قبل اس فیصلے سے انٹر کے امتحانات بروقت شروع نہ ہونے کے امکانات بھی پیدا ہوگئے ہیں۔ محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو ابھی اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا یے جس کے بعد انٹر بورڈ کراچی اس معاملے پر عملدرآمد شروع کرے گا، اس فیصلے پر عملدرآمد میں کافی وقت درکار ہے اور نتائج کو تبدیلی کے لیے کئی مرحلوں سے گزرنا ہے لیکن انٹر بورڈ کراچی میں فی الحال کو سربراہ نہیں ہے۔

قائم مقام چیئرمین بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ کی سبک دوشی سے تاحال کسی افسر کی مستقل یا عارضی چیئرمین کے طور پر تعیناتی نہیں ہوسکی ہے لہذا بورڈ میں فیصلے کرنے کے لیے کوئی اتھارٹی ہی موجود نہیں ہے۔

حکومت سندھ کے ذرائع کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے کچھ روز قبل ایک سمری کنٹرولنگ اتھارٹی کو بھجوائی گئی تھی جس میں انٹر بورڈ کراچی کا چارج میٹرک بورڈ کراچی کے نئے تعینات چیئرمین جبکہ حیدرآباد بورڈ کا چارج محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ایڈیشنل سیکریٹری کے سپرد کرنے کی سفارش کی تھی اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی جانب سے متعلقہ ایڈیشنل سیکریٹری کے حوالے سے تجربہ اور مہارت کی تفصیلات مانگی گئی تھی جس کے بعد سے یہ دونوں سمریز واپس ہوگئی اور دونوں ہی بورڈ بغیر چیئرمین کے کام کررہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز انٹر بورڈ کراچی

پڑھیں:

بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب

اسلام آباد:مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعدبھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل اور سفارتی تعلقات کم کرنے سمیت دیگر اقدامات پرپاکستان نے بھرپورردعمل دینے کے لائحہ عمل کے لئے کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کرلیاہے۔نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارکی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کئی گئ پوسٹ میں کہاگہاکہ قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدار ت کریں گے ،ادھروزیردفاع خواجہ محمدآصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں بھارتی اقدامات کا خاطرخواہ جواب دینے کافیصلہ کیاجائےگا۔قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں کابینہ کے ارکان،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف، تینوں سروسزچیفس،دیگراعلیٰ عسکری حکام شرکت کریں گے جب کہ سیکرٹری خارجہ ممتاززہرہ بلوچ کمیٹی کو بھارتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گی۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود ہ صورتحال پر بربفنگ دے گی۔اجلاس میں لائحہ عمل طے کیاجائے گاجب کہ حکومتی فیصلوں کا اعلان ایک اعلامیہ کے ذریعے کیاجائےگا،وزیراعظم شہبازشریف کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر اہم خطاب کریں گے ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  •  حکومت کا طلبہ کو 10,000 مفت ای بائیکس دینے کا اعلان
  • غلام حسین کو انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین کا اضافی چارج دینے کی منظوری
  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس، کون سے اہم فیصلے کیے گیے؟
  • پنجاب کابینہ: 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملوں کا لائسنس منسوخ ہو گا، آرڈیننس میں ترمیم منظور
  • بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
  • کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
  • کراچی : شدید گرمی کی لہر ختم، کل سے سندھ کے دیگر شہروں میں گرمی بڑھنے کا امکان
  • پنجاب کابینہ کے 25ویں اجلاس میں کیا اہم فیصلے کیے گئے؟
  • گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول
  • ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی