پی ڈی پی و بی جے پی کا اتحاد کشمیر کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، تنویر صادق
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ انکی جماعت حالیہ منظور شدہ وقف ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریگی، کیونکہ یہ ایکٹ ملک کے سیکولر ڈھانچے اور مسلمانوں کے مذہبی و قانونی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر اور زڈی بل سے رکن اسمبلی تنویر صادق نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور پیپلز ڈیموکریٹ پارٹی (پی ڈی پی) کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی و بی جے پی کا اتحاد ہی جموں کشمیر کی موجودہ بدحالی کا ذمہ دار ہے۔ وقف ایکٹ کے حوالہ سے تنویر صادق نے کہا کہ پی ڈی پی کے دور میں ہی مسلم اوقاف ٹرسٹ کو تبدیل اور کمزور کرکے وقف بورڈ قائم کیا گیا۔
تنویر صادق نے کہا کہ ان کی جماعت حالیہ منظور شدہ وقف ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی، کیونکہ یہ ایکٹ ملک کے سیکولر ڈھانچے اور مسلمانوں کے مذہبی و قانونی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ یہ آن ریکارڈ ہے کہ ہم نے جموں و کشمیر اسمبلی میں وقف بل پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔ نیشنل کانفرنس نے بل کی پرزور مخالفت کی ہے اور اب ہم یہ لڑائی سپریم کورٹ تک لے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو چاہیئے کہ وہ اس معاملے میں سنجیدگی سے مداخلت کرے، کیونکہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے اور جس طرح دیگر مذاہب کو اپنی عبادت گاہوں اور مذہبی املاک پر مکمل اختیار حاصل ہے، مسلمانوں کو بھی اسی طرز پر مساوی حق دیا جانا چاہییے۔ بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنویر صادق نے کہا کہ اسمبلی میں بی جے پی وقف بل اور جل شکتی گھوٹالے پر بات کرنے سے گریز کرتی رہی، ان کے پاس کوئی موقف اور جواب دہی نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تنویر صادق نے کہا کہ سپریم کورٹ پی ڈی پی بی جے پی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔