تجارتی جنگ میں چین کا امریکا پر وار، اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ سے جہازوں کی ڈلیوری روکنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
تجارتی جنگ میں امریکا اور چین آمنے سامنے آگئے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں غیریقینی کی کیفیت ہے، چین نے امریکا پر ایک اور وار کرتے ہوئے اپنی ایئرلائنز کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی ڈلیوری روک دیں۔
یہ بھی پڑھیں مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
بلوم برگ کے مطابق چین نے اپنی ایئرلائنز کو بوئنگ طیاروں کی ڈلیوری بند کرنے کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ امریکا سے جہازوں کے پرزوں کی خریداری بھی روک دی جائے۔
طیاروں سے متعلقہ پرزوں کی خریداری روکنے کے چین کے اقدام سے ملک میں پرواز کرنے والے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں اضافہ متوقع ہے۔
بلوم برگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ چینی حکومت بوئنگ جیٹ طیاروں کو لیز پر دینے والی ایئر لائنز کو مدد فراہم کرنے کے طریقوں پر بھی غور کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں چین امریکا تعلقات سنگین ہوگئے، چینی وزیر خارجہ نے خطرہ کی گھنٹی بجادی
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتیں آمنے سامنے ہیں۔ ٹرمپ نے چین پر 145 فیصد ٹیرف لگایا ہے، جس کے جواب میں چین نے امریکا پر 125 فیصد ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکا پر وار بوئنگ کمپنی بیجنگ تجارتی جنگ چین طیاروں کی خریداری واشنگٹن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پر وار تجارتی جنگ چین طیاروں کی خریداری واشنگٹن وی نیوز امریکا پر طیاروں کی
پڑھیں:
یورپی یونین بڑا فیصلہ کرنے کو تیار: اسرائیل پر تجارتی پابندیاں متوقع
برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔
کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہے۔