خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
خیبر پختونخوا کی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے شمالی اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلیشیئر پھٹنے اور ممکنہ سیلاب کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق، کل سے متوقع گرمی کی شدت کے پیش نظر خاص طور پر چترال، اپر دیر، سوات اور کوہستان کے اضلاع میں گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (جی ایل او ایف) کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ جی ایل او ایف کے تحت گلیشیائی جھیلوں سے پانی اچانک بہہ نکلنے سے شدید اور تباہ کن سیلاب آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: وفاق نے سیلاب متاثرین کے 400 ملین ڈالر اپنی جیب میں رکھ لیے، بلاول بھٹو
واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں اپر چترال کے ایک گاؤں میں اسی نوعیت کے واقعے کے باعث 30 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق، چترال اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث قریباً 10 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ پاکستان کے پہاڑی علاقوں میں دنیا کے قطبی خطوں کے بعد سب سے زیادہ 13,032 گلیشیئرز موجود ہیں۔
خیبرپختونخوا کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز جھیلوں (گلاف) کے پھٹنے کا خدشہ.
پی ڈی ایم اے کی جانب سے حساس اضلاع چترال اپر اور لوئر ، دیر اپر، سوات اور کوہستان کی انتظامیہ کو الرٹ جاری.@KPKUpdates @ndmapk @infokpgovt @Rescue1122 @CSKPOfficial @KPChiefMinister pic.twitter.com/f3PTgsJekB
— PDMAKP OFFICIAL (@PDMAKP) April 15, 2025
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ خطرے سے دوچار علاقوں کی عوام کو الرٹ کیا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری تیاری رکھی جائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشنز سینٹر مکمل طور پر فعال ہے جبکہ ریسکیو اہلکار ضروری سازوسامان کے ساتھ ہائی الرٹ پر ہیں۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں مسلسل اضافے کی وجوہات کیا ہیں؟
پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال یا مشاہدہ کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ ساتھ ہی سیاحوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلیشیئر
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی گلیشیئر
پڑھیں:
گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔
انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔