پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کو 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھ کر پیٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹ کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 8 روپے72 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پر لیوی 70 روپے سے بڑھ کر 78 روپے 72 پیسے کردی گئی ہے۔
ڈیزل پر لیوی 7 روپے ایک پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے جس کے بعد
ڈیزل پر لیوی 70 روپے سے بڑھ کر77 روپے ایک پیسےفی لیٹر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم لیوی میں اضافہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کیا گیا ہے، اس سے قبل وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم پراڈکٹس (پیٹرولیم لیوی) آرڈینینس 1961 میں ترمیم کی منظوری دی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، مگر ہم نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے بلوچستان پر لگائیں گے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی این 25 بنائیں گے، ان پیسوں سے قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیسے فی لیٹر کی قیمتیں پر لیوی گئی ہے
پڑھیں:
نئے مالی سال کابجٹ، وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 جون 2025) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے6 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھنے کی تجویزدیدی گئی،نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ہیں،پی ایم اسٹاف کالونی کی تزئین وآرائش کیلئے 5 کروڑ50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔میڈیا رپور ٹس کے مطابق منصوبے پر30جون 2025 تک18 کروڑ روپےکےاخراجات کاتخمینہ ہے،آئندہ مالی سال پی ایم آفس کی تزئین وآرائش پرمزیداخراجات کیلئے فنڈز کی تجویز بھی رکھی گئی ہے۔اس منصوبے کو34 کروڑ 31 لاکھ روپے کی مجموعی لاگت کےساتھ منظور کیا گیاتھا۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں منسٹرز انکلیو اسلام آباد میں 12 اپارٹمنٹس کی تعمیرکیلئے 13 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تجویز ہے۔(جاری ہے)
شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے5 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ دستاویز کے مطا بق اس منصوبے پر 30 جون 2025 تک 18 کروڑ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی 26-2025 میں صحت کے شعبے کیلئے 15 ارب 34 کروڑ 35 لاکھ روپے کی رقم مختص کر دی گئی۔پی ایس ڈی پی میں صحت کے 18 جاری اور 3 نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں۔ ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے وزیراعظم قومی پروگرام کیلئے 1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔اسی طرح شوگر کی روک تھام کے وزیراعظم قومی پروگرام کیلئے 80 کروڑ روپے مختص جبکہ قائداعظم ہیلتھ ٹاور اسلام آباد کی تعمیر کے لیے 5 ارب روپے کی تجویز ہے۔اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے ایک ارب 70 کروڑ 10 لاکھ روپے جبکہ انفیکشیس ڈیزیز لیبارٹری کی تعمیر کیلئے 10کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔وفاقی و ضلعی سطح پر صحت کی سہولیات کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔