بھارت، وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑتی خاتون سے جنسی زیادتی
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2025ء)بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود زندگی کی جنگ لڑتی خاتون کو بھی ہوس کے پجاریوں نے نہ بخشا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرائیوٹ اسپتال کے وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ایئر ہوسٹس نے ڈسچارج ہونے کے بعد اسپتال میں آئی سی یو میں وینٹ پر ہونے کے دوران نامناسب حرکات کا نشانہ بننے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ایئر ہوسٹس نے الزام عائد کیا ہے کہ 6 اپریل کو گروگرام شہر کے نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر جنسی زیادتی کی گئی۔خاتون نے 13 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اپنے شوہر کو جنسی زیادتی کے بارے میں بتایا جس کے بعد انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 46 سالہ خاتون کی شکایت پر کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، فی الحال اس کیس میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جبکہ اسپتال کی جانب سے بھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
خاتون کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کے مطابق وہ کمپنی کی جانب سے تربیت کے لیے گروگرام آئی تھی اور ایک ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی، اس دوران طبیعت بگڑنے کے بعد اسے علاج کے لیے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔متاثرہ خاتون نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ علاج کے دوران 6 اپریل کو وہ وینٹی لیٹر پر تھی، اس دوران اسپتال کے کچھ عملے نے جنسی زیادتی کی، جبکہ وہاں 2 نرسیں بھی تھیں، وینٹی لیٹر پر ہونے کی وجہ سے بول نہیں سکتی تھی اور بہت خوفزدہ تھی، واقعے کے وقت بے ہوش بھی تھی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وینٹی لیٹر پر جنسی زیادتی کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔