ڈی جی خان تا ملتان موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
---فائل فوٹو
ڈیرہ غازی خان سے ملتان تک موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈیرہ غازی خان میں موسیٰ پاک ایکسپریس ٹرین شٹل سروس کا آغاز وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وفاقی وزیر اویس لغاری نے کیا۔
شٹل ٹرین روزانہ دن 11 بجے ڈی جی خان سے براستہ کوٹ ادو و مظفر گڑھ ملتان جائے گی، جس کا کرایہ 450 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے علاقے کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔
کوئٹہ سے اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، ٹرین سروس 10 روز سے معطل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عزم ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ لوگ شٹل سروس سے ملتان اور وہاں سے پاکستان کے کسی بھی شہر جا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شٹل سروس
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔