چلی کے ایک شہری کے لیے گھر کی صفائی ایک ایسی خوش نصیبی لے کر آئی جس کا اس نے کبھی خواب بھی نہ دیکھا تھا۔ ایک پرانی اور بھولی ہوئی بینک پاس بُک نے اسے کروڑوں روپے کا مالک بنا دیا۔

ایکسیکیل ہینوجوسا نامی شخص کو اپنے گھر کی صفائی کے دوران ایک پرانی بینک کی پاس بُک ملی، جو اس کے مرحوم والد کی تھی۔اس پاس بُک میں 1960 اور 70 کی دہائی میں جمع کرائی گئی رقم درج تھی، جو اس وقت گھر خریدنے کے لیے محفوظ کی گئی تھی۔ خاندان کے کسی فرد کو اس رقم کا علم نہیں تھا، کیونکہ وقت کے ساتھ یہ دستاویز بھی نظر انداز ہو چکی تھی۔

بینک کئی سال پہلے بند ہو چکا تھا، جس کی وجہ سے ابتدا میں ہینوجوسا نے اس دستاویز کو بے فائدہ سمجھا۔ لیکن جب اس نے پاس بُک پر ”ریاستی ضمانت“ (State Guarantee) کے الفاظ دیکھے، تو اسے امید کی کرن نظر آئی۔اس قانونی شق کے مطابق، اگر کوئی بینک بند ہو جائے تو حکومت جمع کی گئی رقوم کی واپسی کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

ہینوجوسا نے حکومت سے رجوع کیا، لیکن اس کی درخواست کو ابتدائی طور پر مسترد کر دیا گیا۔ مایوس ہونے کے بجائے اس نے قانونی راستہ اختیار کیا اور عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا۔کئی ماہ کی عدالتی کارروائی کے بعد بالآخر عدالت نے ہینوجوسا کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حکومت کو حکم دیا کہ وہ اصل رقم کے ساتھ سود بھی ادا کرے۔ یوں ہینوجوسا کو 1.

2 ملین امریکی ڈالر، یعنی تقریباً 10 کروڑ 28 لاکھ روپے واپس ملے۔

اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ہینوجوسا نے مقامی میڈیا کو بتایا: ’جب میں نے “ریاستی ضمانت‘State Guarant“ ’ کے الفاظ پڑھے، تب مجھے لگا شاید ابھی بھی کوئی امید باقی ہے۔’عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے بعد حکومت نے مکمل ادائیگی کر دی، اور یوں ایک پرانا کاغذی ٹکڑا، ایک خاندان کی زندگی بدل دینے والی خوشخبری بن گیا۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاس ب ک

پڑھیں:

شاہ محمود اسپتال منتقل،پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نئی تحریک کیلیے متحرک

ملتان:  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور منتقل کردیا گیا، جہاں ان کے پتے میں پتھری تشخیص ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی 28 اکتوبر سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کے معالج ڈاکٹر فیصل نے ابتدائی معائنے کے بعد گال بلیڈر کی سرجری کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں ان کا آپریشن متوقع ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اسپتال میں کہا کہ اڈیالہ جیل میں دورانِ قید ڈاکٹروں نے پتھری کی تشخیص کی تھی لیکن قیدِ تنہائی کے باعث علاج ممکن نہ ہو سکا، اب پتھری بڑھ گئی تھی جس کے باعث انفیکشن کا خطرہ تھا، اس لیے ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال آیا ہوں،  ٹیسٹ جاری ہیں اور ایک دو دن میں آپریشن ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پرانی قیادت ایک نئی تحریک کے آغاز کے لیے متحرک ہو چکی ہے اور اس حوالے سے شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی اسپتال میں ملاقاتیں کی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، اسد عمر، عمران اسماعیل، علی زیدی، محمود مولوی، سبطین خان اور دیگر رہنما اس نئی سیاسی سرگرمی میں شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ رہنما عمران خان سے تحریک کی منظوری حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور سندھ و خیبرپختونخوا سے پرانے سیاسی ساتھیوں کو بھی دوبارہ متحرک کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، پارٹی کی پرانی قیادت کا مؤقف ہے کہ موجودہ قیادت عمران خان کو باہر نہیں لا سکتی، اس لیے اب نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • دعا ہے کہ کراچی اپنی پرانی عظمت کو بحال کر سکے: احسن اقبال
  • اے ٹی ایم اور بینک سے رقم نکلوانے پر چارجز میں نمایاں اضافہ
  • رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
  • نان فائلرز سے اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس کی تیاری
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • لاہور: خاتون ایم پی اے کا بیٹا اسنوکر کلب میں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار، پولیس
  • سابق خاتون ایم پی اے پر لاہور پولیس کا مبینہ تشدد، انکوائری کا حکم
  • بلوچستان میں 142 سال پرانی لیویز فورس کیوں ختم کی گئی؟
  • شاہ محمود اسپتال منتقل،پی ٹی آئی کی پرانی قیادت نئی تحریک کیلیے متحرک