جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)ہزاروں قیمتی جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرکے محفوط بنانے کے پراجیکٹ پر اہم فیصلہ، ایل ڈی اے اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق پلرا اور ایل ڈی اے آپس میں ٹیکنالوجی پارٹنرز کے طور پر کام کریں گے، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ڈیجیٹل پراسیس کے لئے مستقل ٹیک پارٹنر کا کردار ادا کرے گی۔
پلرا نے نئی ٹیموں کی بھرتی کے لئے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے پلرا کے ٹیک پارٹنر کے لئے ایجنڈا کی اصولی منظوری دے دی۔
پلرا ایل ڈی اے کی ستر ہزار نان سفٹڈ فائلز کو پراسیس کرے گا، ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ آئندہ اجلاس میں پلرا اور ایل ڈی اے کا مجوزہ معاہدہ اتھارٹی میں پیش کرے گا۔
معاہدے میں ٹی او آرز سمیت ٹیک پارٹنزر کے ورکنگ ایریاز اور لاگت کا تعین کیا جائے گا، سفٹنگ کا عمل کم سے کم چھ اور زیادہ سے زیاہ نو ماہ میں مکمل کرنا لازم ہوگا۔
مستقل میں فائلز اور لینڈ کے تمام ڈیجیٹل پراسیس کے پلرا مستقل طور پر ایل ڈی اے کی معاونت کرے گی۔
مزیدپڑھیں:اداکارہ علیزے شاہ کا نفرت کرنیوالوں کیلئے پیغام
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایل ڈی اے
پڑھیں:
غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے۔
عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ میں روزانہ درجنوں شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حملوں میں اسپتالوں کو بھی نہیں چھوڑا ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان سمیت دس غیر مستقل رکن ممالک کی غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی۔
امریکا کی جانب سے غزہ میں غیر مشروط مستقل جنگ بندی کی قرارداد کو چھٹی بار ویٹو کیا گیا ہے۔