Express News:
2025-11-03@18:01:02 GMT

شاہ رخ خان ڈان 3 سے آؤٹ کیوں ہوئے؛ وجہ سامنے آگئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, April 2025 GMT

امیتابھ بچن کی 1978 میں ریلیز ہونے والی ڈان نے کافی دھوم مچائی تھی جسے دوبارہ 2006 اور 2011 میں کچھ تبدیلیوں کے ساتھ جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر کی ہدایتکاری میں فلمایا گیا تھا۔

جاوید اختر نے ڈان اور پھر ڈان 2 کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا تھا اور ان کا یہ انتخاب درست ثابت ہوا۔ دونوں بار فلم بلاک بسٹر ہٹ ہوئیں۔

فرحان اختر نے 2006 میں ڈان اور 2011 میں اس کے سیکوئل ڈان 2 کی کامیابی کے بعد ڈان 3 بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مداحوں کو امید تھی کہ اس فلم میں مرکزی کردار ایک بار پھر شاہ رخ خان ہی ادا کریں گے اور اداکار نے بھی ایسا ہی عندیہ تھا۔

تاہم اسکرپٹ پڑھنے کے بعد شاہ رخ خان اور فرحان اختر میں اس کی اینڈنگ پر اختلاف ہوگیا اور یہ اتنا بڑھا کہ ہدایت کار فرحان اختر نے شاہ رخ کا متبادل ڈھونڈ لیا۔

خیال رہے کہ ڈان 3 کی اینڈنگ پر اختلاف اپنی جگہ لیکن فرحان اور شاہ رخ کے درمیان سنگین نوعیت کے اختلافات ڈان 2 کی شوٹنگ کے دوران ہی پیدا ہوگئے تھے۔

ڈان 2 کے ولن نادر علی کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھوں بتایا کہ شاہ رخ خان ایک سین کے مکالمے یاد کر کے نہیں آئے تھے۔

دیوان کا کردار ادا کرنے والے نادر علی نے وہ منظر یاد کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ایک معاون کو اسکرپٹ پکڑوایا گیا اور شاہ رخ نے دیکھ کر ڈائیلاگ بولے۔

نادر علی نے بتایا کہ یہ سب فرحان اختر کو بالکل پسند نہیں آرہا تھا لیکن وہ خاموش رہے لیکن پھر سین کے آخر میں شاہ رخ خان نے ایک لائن اپنی طرف سے اضافہ کردی۔

جس پر فرحان اختر نے کہا کہ شاہ رخ یار ایک درخواست کر سکتا ہوں؟' جو لائن تم نے بڑھائی وہ اسکرپٹ میں نہیں ہے۔ اسکرپٹ کے مطابق دوبارہ سین نہ کرلیں۔

شاہ رخ نے برجستہ جواب دیا کہ ابے سالے، ڈان تو بنا رہا ہے لیکن ڈان کون ہے؟ شاہ رخ ہے نا؟ عوام شاہ رخ خان کو دیکھنا چاہتی ہے۔ اس لیے پریشان نہ ہو۔

یہ بات آئی گئی ہوگئی اور فلم ڈان 2 بھی کامیاب فلم رہی لیکن شاید ہدایتکار فرحان اختر نے یہ بات دل میں رکھ لی تھی اور ڈان 3 سے شاہ رخ کو آؤٹ کردیا۔ 

ہدایت کار فرحان اختر نے اب ڈان 3 میں شاہ رخ کی جگہ رنویر سنگھ کو سائن کیا ہے اور ان کی مصروفیات کے باعث ہی فلم کی شوٹنگ تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ شاہ رخ کے مداحوں کو یہ فیصلہ کتنا بھاتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

کراچی:

سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 015ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 300روپے کے اضافے سے 4لاکھ 23ہزار 862روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 115روپے کے اضافے سے 3لاکھ 63ہزار 393 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 25روپے کے اضافے سے 5ہزار 152روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 22روپے کے اضافے سے 4ہزار 417روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر، وجہ سامنے آگئی
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں مسلسل تاخیر کی وجہ سامنے آگئی
  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت میں سابق امریکی صدر سامنے آ گئے
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • شاہ محمود قریشی کی پارٹی کے سابق رہنمائوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 
  • سونے کی قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟