وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 1 ہفتے میں 11 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط کر لی گئیں۔ سندھ کے سینئر وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشوں اور دیگر کے خلاف 831 کارروائیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی، جبکہ 174 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیاں زندگیوں کیلئے بھی خطرہ بن سکتی ہیں۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بہاولپور، موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق

موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ اسلام ٹائمز۔ بہاولپور میں موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ،آفاق احمد
  • اسرائیل کی جنگ معاہدے کی خلاف پرعالمی طاقتوں کی خاموشی افسوسنا ک ہے
  • آسٹریلیا کی سنگین جرائم کے احتساب کیلئے طالبان کیخلاف نئی پابندیوں کی تجاویز
  • کیا موٹر سائیکلز کے لیے ای ٹیگ کی ضرورت نہیں؟
  • ٹریفک  قوانین کی خلاف  ورزی  پر سخت  جرمانے  ‘ پابندیاں  نافذ ‘ عوام  کی حفاظت  یقینی  بنارہے ہیں : مریم  نواز
  • چمن سرحد پر ڈرائیوروں کی مشکلات بڑھ گئیں
  • بہاولپور، موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل کو ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
  • ڈی آئی جی کا ای چالان جرمانوں میں کمی سے انکار، نمبر پلیٹ چھپانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • ڈی آئی جی کی ای چالان کے جرمانوں میں کمی کی مخالفت، نمبر پلیٹ چھپانے پر ایف آئی آر کا عندیہ
  • حادثات سے بچاؤ کیلئے حکومت اور عوام کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا:گورنر سندھ