عمرکوٹ: این اے 213 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: عمرکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 213 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے، اس سے قبل الیکشن کے لیے سامان کی ترسیل کر دی گئی تھی۔
پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 پر پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالہی سمیت 18 امیدوار مدِ مقابل ہیں، یہ نشست پی پی رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال سے خالی ہوئی تھی۔
صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا
پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور پی ٹی آئی امیدوار لال چند مالہی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
لال چند مالہی 2018ء میں مخصوص نشست پر رکنِ قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور انہیں جی ڈی اے کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے یوسف تالپورکی اہلیہ اور رکن اسمبلی تیمور تالپور کی والدہ صبا تالپور کو ٹکٹ دیا ہے۔
2018ء کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور نے اسی حلقے سے 1 لاکھ 75 ہزار 162 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
پنجاب میں بارشوں کی پیشگوئی، لاہور کا موسم کیسارہیگا؟
ان کے مدِمقابل مسلم لیگ ن کے میر امان اللّٰہ تالپور 44,061 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ لال چند مالہی 37 ہزار 958 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر تھے۔
حلقے میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے جن میں سے 269 کو حساس اور91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
اس حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 10 ہے۔
ضمنی الیکشن کے موقع پر آج ضلع عمر کوٹ میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سٹیج اداکارہ خوشبو پر پابندی برقرار، ندا چوہدری ، آفرین خان کو ریلیف مل گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جا نیوالے ریٹائرڈ کرنل اور بیٹی کی تلاش کیلئے آپریشن دوبارہ شروع
ڈی ایچ اے راولپنڈی میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی بیٹی کی تلاش دوبارہ شروع کردی گئی۔سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوسرے روز 3 ٹیمیں بناکرمختلف مقامات پرتلاش کی جائے گی،پہلی ٹیم جائے وقوعہ سے پا نی کے بہا ئوکے ساتھ سواں پل جی ٹی روڈ تک سرچ کررہی ہے ،دوسری ٹیم سواں پل سے پانی کے بہا ئوکے مخالف سمت آپ سٹریم سرچ آپریشن کررہی ہے۔تیسری ٹیم سواں پل سیڈان سٹریم گورکھپورکی جانب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے،نالے کے تمام اطراف آپریشن کے دوران ممکنہ شواہد یا لاپتہ افراد تک رسائی کی کوششیں کی جارہی ہے،امدادی ٹیموں نے گزشتہ شب اندھیرے کے باعث باپ اور بیٹی کی تلاش کا آپریشن روکا تھا۔