وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وکلا سے خطاب کرتے کہا ہے آپ لوگ عمران خان کا ساتھ دیں گے، آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آپ لوگوں سے نہایت اہم بات کرنے لگا ہوں، مدینہ کی ریاست کیا تھی مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، آج ہمارے ملک میں ایسا کچھ نہیں نظر آتا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑوں نے بہت کچھ کیا، اس ملک کی اسٹبشمنٹ نے زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دیں، انہوں نے مارشل لاء لگا دیے، پاکستان کی تاریح گواہ ہے، پہلے بھٹو کو پھانسی دی، اب بھٹو کو ایوارڈ دیا گیا، اسطرح  اپنے لوگوں کو لانے کے لیے بہت کچھ کیا۔

علی امین نے کہا کہ آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود محتار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے، کیبنٹ، ہمارے لیڈر سب غلام بن گئے ہیں، پاکستان میں جموریت ہے لیکن دھاندلی کی گئی، تم لوگوں کو سلیکٹیو لوگ نہیں  چاہییں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ  آپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے، وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے، وہ بے گناہ جیل میں ہے، ان کو اس سے خطرہ یہ ہے وہ رول اف لا کی بات کرتا ہے، وہ پاکستان کی خود محتاری کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ جوتے پالیش کرنے والے لوگ چاہتے ہیں، ایسے چلتا رہا تو ہم غلام ہی رہینگے، عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں، بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خودمحتار بنانا چاہتا ہے، آج 24 کڑور عوام کی اواز، اسٹبلشمنٹ تک نہیں جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ورکز جیل میں، قیادت جیل میں، اس کی بیوی جیل میں ہے، ان لوگوں نے ہمارے کارکنان کو گولیاں ماری، کیا آپ لوگ جنگ چاہتے ہیں، کیا آپ لوگ اپنے لوگوں سے جنگ چاہتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا رہا تو لوگ یہاں سے نکل جائیں گے، آپ وعدہ کریں کہ آپ لوگ خان کا ساتھ دیں گے، اگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہمارے پاس بہت پیسہ ہے، ہمارا صوبہ امیر ترین ہے، میں لاہور ہائی کورٹ بار کے لیے 5 کڑور روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بات کرتا ہے نے کہا کہ علی امین جیل میں ا پ لوگ

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ

تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوا۔ تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی روداد پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارلیمانی پارٹی کو امن و امان سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فیٹف میں انڈیا کو ایکسپوز کروں گا، علی امین گنڈاپور
  • بھارت نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بیان فیٹف میں پاکستان کیخلاف بطورِ ثبوت جمع کردیا
  • بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں علی امین گنڈاپور کا بیان جمع کروا دیا
  • علی امین گنڈاپور سمیت نظریاتی لوگ بانی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں: فیصل واؤڈا
  • ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈینس کیا ہے، پی ٹی آئی کی قانون سازی پر علی امین گنڈاپور کو تحفظات کیوں؟
  • بد قسمتی سے ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہو پایا، علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا
  • ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے، نہ حیثیت(علی امین گنڈاپور)
  • عمران خان کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • کوئی خیبرپختون خوا حکومت گراکر دکھائے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا چیلنج