پنجاب میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا خدشہ،سکولوں کیلئے اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے اور متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے آئندہ دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کیا ہے جس کے تناظر میں طلبہ و اساتذہ کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہلکے، ڈھیلے ڈھالے اور گرمی کے لحاظ سے موزوں کپڑے پہن کر آئیں،غیر نصابی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں فی الحال معطل کر دی گئی ہیں تاکہ طلبہ دھوپ اور گرمی کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔
حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ
کلاس رومز میں پنکھوں اورہوا کے نظام کو فعال حالت میں رکھا جائے تاکہ اندرونی ماحول قدرے معتدل رہے،طلبہ کو ممکنہ حد تک کور ایریاز میں رکھا جائے اور دھوپ میں لے جانے سے گریز کیا جائے۔
محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے ان گائیڈ لائنز پر مکمل عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بائیومیٹرک کروانے کی ڈیڈلائن، عازمین حج کیلئے اہم خبر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تنظیم نو کا معاملہ، پاکستان مسلم لیگ (ق) نے بڑا فیصلہ کرلیا
حسن علی: پاکستان مسلم لیگ ق کی تنظیم نو کا معاملہ، ق لیگ نے آئندہ ماہ سے پنجاب بھر میں تنظیم نو کی ہدایات جاری کردی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد پنجاب بھر کے اضلاع کی تنظیمیں ختم ہو چکی ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد قیادت نےنئی تنظیمیں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
ق لیگ نے نو منتخب جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین کو تنظیم نو کا ٹاسک سونپا، مالی طور پر مضبوط اور سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والوں کو عہدے دئیے جائیں۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
ہدایات کی گئیں کہ نئےتنظیمی ڈھانچے میں نوجوانوں کو بھی حصہ دیا جائے، لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم نو 1ماہ میں مکمل کی جائے۔