ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اہم دورے پر ماسکو روانہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوئے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے اور رہبر معظم کا تحریری پیغام روسی صدر تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی روسی حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے اہم دورے پر جمعرات کو ماسکو روانہ ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج صبح ایک سفارتی وفد کی سربراہی میں ماسکو روانہ ہوئے جہاں وہ اعلیٰ روسی حکام سے بات چیت اور مشاورت کریں گے اور رہبر معظم کا تحریری پیغام روسی صدر تک پہنچائیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا روس کا پہلے سے طے شدہ دورہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داروں کے درمیان جاری مشاورت کے دائرے میں ہو رہا ہے۔ بقائی نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران عباس عراقچی اعلیٰ روسی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ امریکہ کے ساتھ حالیہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماسکو روانہ عباس عراقچی روسی حکام
پڑھیں:
پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں: اسحاق ڈار
فوٹو اسکرین گریبنائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں، امید ہے ہفتوں میں نہیں دنوں میں ٹریڈ ڈیل ہو جائے گی، پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات امریکا جاتی ہیں، پاکستان امریکی کاٹن کا دوسرا بڑا خریدار ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات مفید رہی، ملاقات میں باہمی شراکت داری پر زور دیا۔
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل سے خطاب میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا بہت تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، پاکستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تناؤ نہیں چاہتا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان امن پسند ایٹمی ملک ہے، دنیا کی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام آ چکا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پایا، پاکستان صحت، تعلیم دیگر شعبوں میں بہترین کام کر رہا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلی کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کثیر الجہتی ہیں، امریکا کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد تجارتی معاہدہ ہو جائے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بیت المقدس آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے، غزہ کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، غزہ میں فوری طور پر سیز فائر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاک بھارت جنگ کے دوران سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان امن پر یقین رکھتا ہے، ہم نے بھارت کے خلاف اپنے دفاع میں کارروائی کی، دونوں ملکوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اہم تنازع ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ افغان عبوری حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔