روسی صدرولادیمیر پوٹن سے حماس کی قید سے رہا ہونے والے اسرائیلی نژاد روسی یرغمالی نے ملاقات کی اور قید کے دوران کا حال سنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پوٹن نے یرغمالی الیگزینڈر تروفانوف سے کہا کہ آپ کی واپسی فلسطینی عوام اور مختلف تنظیموں کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ ہمیں حماس کی قیادت اور اس کے سیاسی دفتر کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیے جن کے تعاون بغیر آپ کی رہائی ممکن نہیں تھی۔

جس کے جواب میں رہائی پانے والے یرغمالی نے صدر پوٹن سے حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی۔

روسی صدر نے الیگزینڈر ٹروفانوف کے اہل خانہ سے مخاطب ہو کر کہا کہ پروردگار کا شکر ہے کہ آپ صحیح سلامت واپس آ چکے ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک

روس نے یوکرین پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ ہفتے کے روز روسی فضائی حملے میں ایک دکان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 11 اور 14 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل

یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے اوڈیسا کے جنوب مغربی علاقے میں کئی ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا، جس میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔

’روسی افواج نے 20 سے زیادہ علاقوں پر ڈرون، توپ خانے اور فضائی حملے کیے، جن میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔‘

مقامی حکام نے بتایا کہ میکولائیو کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر کلَسٹر وار ہیڈ والے اسکندر ایم بیلسٹک میزائل کے حملے میں 20 سالہ نوجوان ہلاک اور 2 بچوں سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔

فرنٹ لائن زاپورژیا ریجن میں بھی صورتحال سنگین رہی، جہاں گورنر ایوان فیدوروف کے مطابق روسی حملوں میں 18 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ان حملوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ فیدوروف کا کہنا تھا کہ قریباً 60 ہزار شہریوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوئی ہے، اور مرمت کا کام سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتے ہی شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب یوکرین نے بھی روسی افواج اور تنصیبات پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن ملاقات: امن معاہدے پر پیشرفت، روس یوکرین جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا

روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے ایک ہی رات میں 164 یوکرینی ڈرون مار گرائے، جن میں 39 بلیک سی اور 26 کریمیا کے اوپر مارے گئے۔

یوکرین کی فوجی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا کہ اس نے ماسکو ریجن میں واقع کولتسیوئے پائپ لائن پر حملہ کرکے روس کی فوجی لاجسٹکس کو ’سنگین نقصان‘ پہنچایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews روس روس یوکرین جنگ ہلاک وی نیوز یوکرین پر فضائی حملے

متعلقہ مضامین

  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • کراچی: بارودی مواد کے مقدمے کے ملزمان کی رہائی کا حکم
  • روس کے یوکرین پر فضائی حملے، 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک
  • شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
  •  عمران خان کی رہائی کےلیے تحریک چلانے کا اعلان
  • سابق رہنماؤں کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سیاسی جماعتوں و دیگر سے رابطوں کا فیصلہ
  • ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ
  • روس کی جانب سے امریکا بھیجے گئے میمو کے بعد ٹرمپ پیوٹن کی سربراہی ملاقات منسوخ