Nawaiwaqt:
2025-04-25@02:01:42 GMT

نواز شریف کا پھر طبی معائنہ  طبیعت ٹھیک ہے: صدر (ن) لیگ 

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

نواز شریف کا پھر طبی معائنہ  طبیعت ٹھیک ہے: صدر (ن) لیگ 

لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم نواز شریف کا ہارلے  کلینک لندن میں طبی معائنہ ہوا۔ نواز شریف طبی معائنے کے بعد ہارلے کلینک سے واپس ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی تھے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔ ایون فیلڈ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف وزیراعظم کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے۔ وہاں سے وہ طبی معائنے کیلئے لندن پہنچے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع

لندن میں ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد سابق وزیراعظم کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ میاں محمد نواز شریف ہارلے کلینک سے چیک اَپ کروانے کے بعد ایون فیلڈ ہاؤس واپس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ہیں، جن کی رپورٹس آنے کے بعد قائد مسلم لیگ نون کی پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگلے ایک سے 2 دنوں میں رپورٹس متوقع ہیں، سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ آمد پر حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف پاکستان آنے کے لیے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف پاکستان آنے کیلئے ایون فیلڈ سے روانہ
  • نواز شریف طبی معائنے کے بعد لندن سے پاکستان کے لیے روانہ
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • نواز شریف وطن واپس کب آئیں گے؟ فیصلہ 2 روز میں متوقع
  • میری صحت بالکل ٹھیک، غلط خبر پھیلائی گئی، نواز شریف
  • نواز شریف کے طبی معائنے مکمل، وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا گیا
  • نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام طویل ہوگیا
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔