چین،پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو اختتام پذیر
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
بیجنگ :پانچویں چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو اختتام پذیر ہوئی۔اس چھ روزہ نمائش کا پیمانہ ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ پچھلے سیشنز کے مقابلے میں موجودہ ایکسپو کے بین الاقوامی اور پیشہ ورانہ معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ ایکسپو میں 71 ممالک اور خطوں سے کل 1,767 کمپنیوں اور 4،209 کنزیومر برانڈز نے شرکت کی جوکہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔نمائش کے دوران ڈیمانڈ سپلائی کو مربوط کرنے کی سرگرمیوں میں مطلوبہ تعاون کی مالیت 92 بلین یوآن تک پہنچ گئی۔ اطلاع کے مطابق چھٹی چائنا انٹرنیشنل کنزیومر گڈز ایکسپو کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال سینکڑوں کمپنیوں نے چھٹی ایکسپو میں شرکت کے لیےاپنا اندراج کر دیا ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عیدالاضحیٰ پر بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد
مقامی سنیما کو فروغ دینے کے لیے عید الاضحیٰ کے موقع پر سنیما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔
پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں تمام بھارتی فلموں، بشمول پنجابی ٹائٹلز اور ڈب فلموں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یہ اقدام مقامی سنیما کو فروغ دینے کیلئے اُٹھایا گیا ہے عیدالاضحیٰ سے دو دن پہلے اور دو ہفتے بعد تک بھارتی پنجابی فلموں کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ اس کا مقصد پاکستانی پروڈکشنز کو باکس آفس پر زیادہ اہمیت دینا اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں کو کامیاب بنانا ہے۔
https://www.instagram.com/p/DKOpTm0ox0-/یاد رہے کہ عید الضحیٰ پر ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی فلم ’لو گرو‘ اور فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ کی ہارر فلم دیمک سمیت دیگر فلمیں ریلیز ہوں گی جن کا شائقین کو بےصبری سے انتظار ہے۔