فیصل آباد کی اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت نے جڑانوالہ توہین مذہب کیس میں ملزم کو سزائے موت سنا دی۔

ملزم کو 295 سی کے تحت 20 لاکھ روپے جرمانے، 295 اے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

کیس میں  ملزم کو 295 بی کے تحت میں عمر قید کی سزا سنائی گئی، دفعہ 9 اے ٹی اے میں ملزم کو 5 سال سزا سنائی گئی۔

عدالت نے کیس کے دیگر دو ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا، ملزمان کے خلاف 16 اگست 2023 کو توہین مذہب کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملزم کو

پڑھیں:

حافظ آباد: 14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، متاثرہ بچی کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں میڈیکل چیک اپ کے دوران اس کے 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف ہوا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی پیدائشی معذور ہے جو بولنے، سننے اور چلنے پھرنے سے قاصر ہے جب کہ ذہنی طور پر بھی مکمل طور پر معذور ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق والدین  نے کہا وہ  غریب اور ان پڑھ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، بیٹی کی جسمانی حالت کے باعث انہیں اس واقعے کا علم نہ ہو سکا۔

واقعہ کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم محمد جاوید نے 6 ماہ قبل محلہ حسین آباد میں مبینہ طور پر بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعہ کے بعد وہ روپوش ہو گیا۔

متاثرہ خاندان کی جانب سے 14 جون 2025 کو تھانہ سٹی حافظ آباد میں کارروائی کے لیے درخواست دی گئی، جس پر 15 جون کو مقدمہ نمبر 1152/25 باضابطہ طور پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 376 (iii) کے تحت درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں رانا سلطان محمود مدعی نامزد کیے گئے ہیں، ڈی پی او حافظ آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور نامزد ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایت جاری کردی۔

پولیس حکام کے مطابق، ملزم کو آئندہ 48 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے گا، جبکہ متاثرہ خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی یوسی 18کی چیئرمین آرزو فیصل کے حق میں عدالت نے فیصلہ سنادیا
  • 3 اتوار، 3 بچیاں، ایک درندہ: پشاور میں سیریل ریپسٹ اور قاتل کو 5 مرتبہ بار سزائے موت
  • 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی
  • پشاور، 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت
  • اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ کو دوستوں کے سامنے قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • پشاور : تین بچوں کا زیادتی کے بعد قتل، مجرم کو تین بار سزائے موت کا حکم
  • پشاور:3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور 3 بار عمر قید کی سزا
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر
  • حافظ آباد: 14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
  • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی کی ملاقات