آتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی نومولود بیٹی کیساتھ پہلی تصویر؛ نام بھی بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری کے ایکشن اسٹار سنیل شیٹھی 24 مارچ کو نانا بن گئے تھے لیکن ان کی بیٹی آتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول نے میڈیا کو اپنی بیٹی کی جھلک نہیں دکھائی تھی۔
ننھی پری کے مما پاپا نے اپنی بیٹی کا تعارف کرانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک خاص دن کا انتخاب کیا۔
یہ دن ہے بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی 33 ویں سالگرہ، اس دن کو خاص بنانے کے لیے آتھیا شیٹھی نے ایک تصویر شیئر کی۔
تصویر میں بابا کے ایل راہول اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھائے اور سینے سے لگائے ہوئے ہیں جب کہ ساتھ ہی آتھیا شیٹھی کھڑی اپنی بیٹی کو دیکھ رہی ہیں۔
تصویر میں بیٹی کا چہرہ تو سامنے نہیں لیکن جوڑے نے پہلی بار اپنی بیٹی کے نام سے آگاہ کیا۔
A post common by KL Rahul???? (@klrahul)
تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہماری بے بی گرل، ہمارے لیے ہمارا سب کچھ ۔۔ ’ایواراہ‘ ۔۔ جس کے معنی ہیں خدا کا تحفہ۔
یاد رہے آتھیا شیٹھی بھارتی اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی ہیں اور ان کی شادی بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کے ساتھ جنوری 2023 میں ہوئی تھی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کے ایل راہول اپنی بیٹی ا تھیا
پڑھیں:
لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور میں شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عاصمہ نامی خاتون نے عبداللہ کے ساتھ دوسری شادی کی تھی، کریم اسٹریٹ سوڈیوال میں رہائش پذیر تھی، عاصمہ کی بڑی بیٹی پہلے خاوند سے ہے جس کے ساتھ سوتیلا باپ جنسی زیادتی کرتا تھا۔
ملزم سوتیلی بیٹی کو ڈراتا تھا کہ اگر اپنی ماں کو بتاؤگی تو جان سے مار دوں گا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ ملزم عبداللہ کے خلاف بیوی کی مدعیت میں فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتارکرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ عورتوں اور بچوں سے زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔