ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش، ژالہ باری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔
اسلام آباد اور گردو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، ۔بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو گی۔
شہر لاہور کا موسم سہانا ہوگیا، آسمان پر بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے، موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کے امکانات ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، آئندہ چند روز تک درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی جائے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں ریکارڈ کی گئی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے ساتھ
پڑھیں:
شدید گرمی جاری؛ گرج چمک کیساتھ بارش کہاں ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پشاور:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے جب کہ کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی آہستہ آہستہ اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختون خو اکے جنوبی اضلاع میں دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ گرمی ہو گی۔
ماہرین نے موسم کے حوالے سے پیش گوئی میں کہا ہے کہ چترال، دیر ،کوہستان ، مانسہرہ، اور سوات کے اضلاع میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں وگرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ گزشتہ روز صوبے کے بیشتر اضلاع دیر، سوات ، کوہستان ،چترال اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔
گزشتہ روز دیر میں 14 ،کالام 9، دروش، 4 پٹن اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی اور پشاور کا درجہ حرارت 35 ،ڈیرہ اسماعیل خان 39، بنوں 35، کالام 16، مالم جبہ 18، چترال 22، دیر 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔