امریکا سے جوہری مذاکرات سے قبل ایران کا بھرپور فوجی طاقت کا مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
تہران میں آرمی ڈے کے موقع پر بھرپور فوجی قوت کا مظاہرہ کیا گیا، جس میں جدید میزائلوں، نئے ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی نمائش کی گئی۔ یہ مظاہرہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور آج روم میں ہونے والا ہے۔
آرمی ڈے کی سالانہ پریڈ میں صدر مسعود پزشکیان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی ایک مضبوط فوج کی موجودگی سے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کی دلیر فوج نے دشمنوں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف آج روم میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کی گزشتہ ملاقات عمان میں ہوئی تھی جو پینتالیس منٹ تک جاری رہی۔
مذاکرات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات کی، جس میں امریکا ایران مذاکرات سمیت دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات سے پہلے امریکی ارادوں پر سنگین شکوک ہیں، لیکن ایران اس کے باوجود بات چیت کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے پرامن حل کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
59 سالہ ذاکر نائیک کا 430 فٹ بلندی سے بنجی جمپ کا حیرت انگیز مظاہرہ؛ ویڈیو وائرل
انڈٖونیشیا کے شہر بالی کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر ممتاز اسلامی اسکالر اور تقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قدرے خطرناک اور حیرت انگیز کرتب کرکے اپنے فالورز کو حیران کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے نوسا پینیڈا کے ساحل ٹرٹل بیچ پر فطری حسن اور مہم جو سرگرمی ایک ساتھ دیکھنے کو ملی۔
یہ مہم جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت رکھنے والے اسکالر 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مکمل مہارت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پُر اعتماد انداز میں انجام دی۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جس بلندی سے بنجی جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا وہ 430 فٹ اونچی تھی۔ وہ کافی دیر ہوا میں معلق رہے گویا فضاؤں میں تیر رہے ہوں۔ وہ اپنی ویڈیو بھی بناتے رہے۔
https://www.facebook.com/zakirnaik/videos/1772131944184979/?rdid=cx3R3F3kwoRDN3Bn&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F16yq3AXVdv%2Fڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس حیرت انگیز عمل کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ بھی کی جہاں ان کی ہمت اور اعتماد کو داد و تحسین ملی۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب ڈاکٹر ذاکر نائیک نے بنجی جمپنگ کی ہو۔ ایک سال قبل وہ یوگنڈا میں 165 فٹ بلند مقام سے یہ مظاہرہ کر چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ذاکر نائیک کا 165 فٹ بلندی سے ’بنجی جمپ‘ کا حیران کن مظاہرہ
تاہم اس بار تو ذاکر نائیک نے تقریباً تین گنا زیادہ بلندی سے بنجی جمپنگ کی جس کا مطلب ہے انھوں نے اپنے اہداف کا تعین بہت سوچ بچار کے بعد کیا ہے اور وہ اسے مکمل بھی کرتے جا رہے ہیں۔