2025-11-06@20:43:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1678
«خالی ہیں»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اللہ مومنوں سے خوش ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے تم سے بیعت کر رہے تھے ان کے دلوں کا حال اْس کو معلوم تھا، اس لیے اس نے ان پر سکینت نازل فرمائی، ان کو انعام میں قریبی فتح بخشی۔ اور بہت سا مال غنیمت انہیں عطا کر دیا جسے وہ (عنقریب) حاصل کریں گے اللہ زبردست اور حکیم ہے۔ اللہ تم سے بکثرت اموال غنیمت کا وعدہ کرتا ہے جنہیں تم حاصل کرو گے فوری طور پر تو یہ فتح اس نے تمہیں عطا کر دی اور لوگوں کے ہاتھ تمہارے خلاف اٹھنے سے روک دیے، تاکہ یہ مومنوں کے لیے ایک نشانی بن جائے اور اللہ سیدھے راستے کی طرف تمہیں ہدایت بخشے۔(سورۃ الفتح:18تا20) سلیمان...
نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں۔ جسکی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ دس ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد تک کم ہونے کے باعث خشک سالی کا الرٹ جاری کر دیا۔ نیشنل ڈرائوٹ مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 11 اضلاع میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران بارشیں 80 فیصد کم ہوئیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں خشک سالی کے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات محمد افضل کے مطابق متوقع خشک سالی سے...
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔ ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع تک رسائی دینا ہے۔...
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔ ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری کے مواقع...
تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں کرے گی، بلاول بھٹو زرداری بااختیار ہیں، وہ فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مگر انہوں نے بہتر سمجھا ہے کہ اس اہم معاملے پر پارٹی خود فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر برائے یونیورسٹیز و بورڈز سندھ اسماعیل راہو نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آٹزم بحالی مرکز اور پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جسے مستقبل میں مزید وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شارع بھٹو پر 70 ایکڑ زمین اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے مختص کی گئی ہے اور سندھ حکومت...
بخشاپور میں مختلف شخصیات سے ملاقات کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایک طرف بدامنی بڑھ رہی ہے اور دوسری جانب مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کلوز کی جا رہی ہے، جو باعث تشویش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ حکومت بحالی امن و امان کے لئے سنجیدہ عملی اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بخشاپور میں میر محمد حنیف خان ڈومکی، میر شیر زمان خان ڈومکی اور گوٹھ حاجی شاہ نواز خان ڈومکی میں مشتاق احمد خان وزیرانی، محمد محرم خان اور دیگر معزز شخصیات سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔...
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر گھر گھر پہنچائے گئے جبکہ 15 لاکھ افراد کو راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کسان کارڈ، گھر کی دہلیز تک فری میڈیسن پروجیکٹ اور پے آرڈر اسکیم جیسے اقدامات کے ذریعے عوامی فلاح کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میانوالی اور وزیرآباد کے ارکان اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ عوام کی خدمت ہی مسلم لیگ (ن) اور...
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو پان مصالحہ کے ایک برانڈ کی تشہیر کرنے پر قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ کوٹا کی کنزیومر کورٹ نے اداکار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے۔ یہ کارروائی بی جے پی رہنما اور راجستھان ہائی کورٹ کے وکیل اندر موہن سنگھ ہنی کی جانب سے دائر کردہ شکایت پر کی گئی ہے۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ متعلقہ اشتہار گمراہ کن ہے، کیونکہ اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ الائچی اور پان مصالحہ کی مصنوعات ’زعفران‘ ملی ہوئی ہیں، جبکہ ان کی قیمت صرف پانچ روپے رکھی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے سو کروڑ لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اِن پیچھے چھوڑے جانے والے بدوی عربوں سے کہنا کہ ’’عنقریب تمہیں ایسے لوگوں سے لڑنے کے لیے بلایا جائے گا جو بڑے زور آور ہیں تم کو ان سے جنگ کرنی ہوگی یا وہ مطیع ہو جائیں گے اْس وقت اگر تم نے حکم جہاد کی اطاعت کی تو اللہ تمہیں اچھا اجر دے گا، اور اگر تم پھر اْسی طرح منہ موڑ گئے جس طرح پہلے موڑ چکے ہو تو اللہ تم کو دردناک سزا دے گا۔اگر اندھا اور لنگڑا اور مریض جہاد کے لیے نہ آئے تو کوئی حرج نہیں جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا اللہ اسے اْن جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی...
اسلام آباد :ایران کی مجلس شوری کے اسپیکر ڈاکٹرمحمد باقر قالیباف پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیٹر بک میں اپنے تاثرات درج کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 کی تعمیر کے دوران ٹھیکیدار فرار 30کمرے زبوں حالی کا شکار طلباء کی تعلیم شدید متاثر محکمہ تعلیم کی عدم توجہ اساتذہ طلباء کا احتجاج تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 ٹنڈوجام جو کہ شہر کا سب سے بڑا اسکول ہے اور شہر میں قائم ہونے والا پہلا ہائی اسکول ہے اطلاعات کے مطابق اس کے کمرے کی خراب حالت دیکھ کر محکمہ تعلیم نے اس کے تمام کمروں کی ریپرنگ، کے لئے جنوری 2024 کو کام ٹھیکے پر دیا تھا اور اس پر کام شروع بھی ہو گیا تھا اور جس ٹھیکدار نے کام شروع کیا تھااسے جون 2025 کو مکمل کرنا تھا مگر محکمہ...
دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی کا بھی جائیں گے، ان شہروں میں وہ ثقافتی و مذہبی شخصیات، دانشوروں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے سربراہ محمد باقر قالیباف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے چند اسلام آباد میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر محمد باقر قالیباف اور ان کے وفد کا ایاز صادق اور پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز اور ارکانِ پارلیمان کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات، بشمول...
دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی کا بھی جائیں گے، ان شہروں میں وہ ثقافتی و مذہبی شخصیات، دانشوروں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے سربراہ محمد باقر قالیباف تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ انہوں نے چند اسلام آباد میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔ اسلام آباد پہنچنے پر محمد باقر قالیباف اور ان کے وفد کا ایاز صادق اور پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اسپیکرز اور ارکانِ پارلیمان کے علاوہ اعلیٰ حکومتی شخصیات، بشمول...
سوڈان کے وسطی صوبے کردفان کے اہم شہر العبید میں ایک جنازے پر حملے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے دفتر نے بدھ کے روز اس واقعے کی تصدیق کی۔ ???????? Over 36,000 Sudanese civilians have fled towns and villages in the Kordofan region east of Darfur, the United Nations said, just over a week after paramilitary forces overran the city of El-Fasher. ➡️ https://t.co/wcuNUq7tBB pic.twitter.com/8XlQckh0rV — AFP News Agency (@AFP) November 3, 2025 بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملہ کب ہوا یا اس کے پیچھے کون ملوث تھا، تاہم واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز مبینہ طور پر شہر پر حملے کی...
وفاقی حکومت کی جانب سے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم نے ملک میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم کے حوالے سے ایک نئی سیاسی اور آئینی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ترمیم کے مسودے کے مطابق تعلیم، آبادیاتی منصوبہ بندی اور مالی وسائل کی تقسیم جیسے اہم شعبے، جو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ اختیار میں آ گئے تھے۔ دوبارہ وفاق کے کنٹرول میں لانے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کیا ہے اور اس کے اثرات کیا ہوں گے؟ اس حوالے سے آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم اگر منظور ہو گئی تو صوبائی خودمختاری میں واضح کمی واقع ہو سکتی ہے، جبکہ وفاق کے اختیارات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جب تم مال غنیمت حاصل کرنے کے لیے جانے لگو گے تو یہ پیچھے چھوڑے جانے والے لوگ تم سے ضرور کہیں گے کہ ہمیں بھی اپنے ساتھ چلنے دو یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے فرمان کو بدل دیں اِن سے صاف کہہ دینا کہ ’’تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے، اللہ پہلے ہی یہ فرما چکا ہے‘‘ یہ کہیں گے کہ ’’نہیں، بلکہ تم لوگ ہم سے حسد کر رہے ہو‘‘ (حالانکہ بات حسد کی نہیں ہے) بلکہ یہ لوگ صحیح بات کو کم ہی سمجھتے ہیں۔(سورۃ الفتح:15)سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اچھی طرح وضو کیا اور اپنے مسلمان بھائی...
ماحولیاتی تبدیلی کے بڑھتے اثرات اور بارشوں میں تشویشناک کمی کے نتیجے میں بلوچستان ایک بار پھر ممکنہ خشک سالی کے خطرے کی زد میں آ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ڈرپ اریگیشن کا کامیاب آغاز، خشک سالی میں نئی امید نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے تاہم بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں اس سال معمول سے کم بارشیں ہوں گی جس کے باعث زیر زمین پانی کی کمی اور زرعی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے وہ علاقے جہاں زیرِ زمین پانی پہلے ہی...
کراچی: آڈیٹر جنرل آف پاکستان (AGP) نے مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان اسٹیل ملز (PSM) میں 24.90 ارب روپے کے بھاری نقصانات کی نشاندہی کی ہے،جو بدعنوانیوں، خردبرد، بے ضابطگیوں، عدم وصولیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کانتیجہ قرار دیے گئے ہیں۔ تازہ ترین آڈٹ رپورٹ میں ادارے کے انتظامی و مالی معاملات میں سنگین کمزوریوں اور بدانتظامی کاانکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2015 سے اسٹورز میں پڑے تیار شدہ اسٹیل سلیب کی نیلامی اورفروخت میں غیر ضروری تاخیرکی وجہ سے سب سے بڑانقصان 17.61 ارب روپے کاہوا،جوکئی سالوں سے انتظامی غفلت اور نااہلی کوظاہرکرتاہے۔ اس کے بعدوفاقی حکومت کی جانب سے ایکویٹی ادائیگیوں کو ریکارڈمیں شامل نہ کرنے سے 11.05 ارب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251104-08-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ویمن ونگ کراچی کی ناظمہ اور جے آئی یوتھ کراچی کی جنرل سیکرٹری جاوداں فہیم نے کہا ہے کہ ملک و ملت سے محبت کرنے والی جواں اور متحرک قیادت پاکستان کی امید ہے ۔آرٹس کونسل آف کراچی، ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی میں ضلع شمالی یوتھ کے تحت منعقدہ پروگرام ‘‘صبح نو’’ میںخطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ موجودہ نظام سے متنفر نظریے سے محبت کرنے والی یہ جواں نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے، پاکستانی نوجوان مرد و زن باصلاحیت ہیں اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے شرکا کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ محفوظ اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> واشنگٹن/ بیجنگ ( خبر ایجنسیاں + مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، چین، روس اورشمالی کوریا خفیہ طور پر ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔ان کے بقول وہ نہیں چاہتے کہ امریکا واحد ملک ہو جو ایسا نہ کرے۔ٹرمپ نے امریکی ٹی وی پروگرام ’سکسٹی منٹس‘ میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ممالک زیر زمین ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر اس کا اعلان کرتے ہیں نہ ہی کسی کو بتاتے ہیں۔ان سے یہ سوال اْس وقت پوچھا گیا جب گفتگو کا موضوع ان کی حالیہ ہدایت بنی، جس کے مطابق انہوں نے پینٹاگون کو ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔حالیہ دنوں میں ٹرمپ نے...
جامعۃ الرشید کا دورہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں، اس ملک کو انہیں بنیادوں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں جن بنیادوں پر اسے بنایا گیا تھا تو ہمیں جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کی طرز پر تعلیمی میدان میں انقلاب لانا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال مدارس کے طلبا کو جغرافیائی سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی نے پیر کراچی میں جامعۃ الرشید کا دورہ کیا۔ ترجمان جامعۃ الرشید کے مطابق احسن اقبال نے جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلی اور الغزالی...
چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ، روس ، شمالی کوریا اور پاکستان سمیت کئی ممالک جوہری ہتھیاروں کے تجربات کررہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روس اور چین جوہری ہتھیاروں کے ٹیسٹ کرتے ہیں، شمالی کوریا اور پاکستان بھی تجربات کررہےہیں لیکن وہ جاکر کسی کو نہیں بتاتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بڑی دنیا ہے، آپ کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ کہاں ٹیسٹ کر رہے ہیں، وہ زمین کے نیچے ٹیسٹ کرتے ہیں جہاں لوگ نہیں جانتے کہ ٹیسٹ کے دوران کیا ہو رہا ہے، آپ کو زمین تھوڑی ہلتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اب ہمیں بھی...
ایران میں بدترین خشک سالی، دارالحکومت کو پانی فراہمی کرنے والے ڈیم میں صرف دو ہفتے کا ذخیرہ رہ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز تہران :ایران کے دارالحکومت تہران کو پانی فراہمی کے سب سے بڑے ذخیرے امیر کبیر ڈیم میں صرف 14 ملین کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے جو تہران کے شہریوں کی 2 ہفتے کی ضروریات پوری کرنے سے زیادہ نہیں ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پانی کی قلت کی تازہ ترین تصدیق پانی فراہمی کی کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر کبیر ڈیم میں گنجائش کے مقابلے میں صرف 8 فیصد پانی باقی رہ گیا ہے جو شہریوں کی صرف دو ہفتے کی ضروریات پوری کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 4 اس کائنات میں ایک اللہ تعالیٰ کا تشریعی نظام ہے‘ جس کے ہم جوابدہ ہیں اور اْس پر اْخروی جزا وسزا کا مدار ہے اور دوسرا تکوینی نظام ہے‘ جس میں بندے کا کوئی عمل دخل نہیں ہے‘ یہ سراسر اللہ تعالیٰ کی مشِیئت کے تابع ہے اور اس پر جزا وسزا کا مدار نہیں ہے۔ تکوینی نظام سبب اور مسبَّب اور علّت ومعلول کے سلسلے میں مربوط ہے۔ ’’سبب‘‘ سے مراد وہ شے ہے جو کسی چیز کے وجود میں آنے کا باعث بنے اور اْس کے نتیجے میں جو چیز وجود میں آئے‘ اْسے ’’مْسَبَّب‘‘ کہتے ہیں‘ اسی کو علّت ومعلول بھی کہتے ہیں لیکن منطق وفلسفہ میں دونوں میں معنوی اعتبار سے تھوڑا سا فرق...
اسلام آباد: ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ خان کا کہنا ہے کہ تعلیم پر سرکاری سرمایہ کاری کی کمی کے باعث لاکھوں بچے، خصوصاً لڑکیاں، اپنے تعلیم کے حق سے محروم ہیں، جبکہ موسمی رکاوٹیں اور ماحولیاتی تبدیلیاں اس مسئلے کو مزید سنگین بنا رہی ہیں۔ چیئرپرسن، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن گلمینہ بلال کا کہنا ہے کہ تعلیمی نظام مالی وسائل کی کمی کا شکار ہے، فنی و پیشہ ورانہ تعلیم کا شعبہ آگاہی کی کمی اور روایتی معاشرتی رویوں سے متاثر ہے، جو صنفی امتیاز اور تکنیکی شعبوں میں صنفی فرق کم کرنے میں حائل ہیں۔ ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں حقیقی تبدیلی کے لیے سیاسی عزم اور مساوی...
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان، جو آج اپنی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، نے اپنی کامیابی اور شہرت کا کریڈٹ خود کو نہیں بلکہ اپنی زندگی کی خواتین اور اپنی فلموں کی ہیروئنز کو دیا ہے۔ شاہ رخ خان، جنہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں کے ذریعے فلمی دنیا میں اپنی منفرد پہچان بنائی، کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی میں ان کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراؤں کا سب سے بڑا کردار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: میں حیران رہ گئی کہ وہ میرا نام کیسے جانتے تھے، دیویا دتہ کی شاہ رخ خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ ایک گفتگو میں دی گارڈین سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ میں نے...
سٹی42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کسان بورڈ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین کسان بورڈ پنجاب میاں محمد اجمل نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے کسانوں کے وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورِ حکومت میں کسانوں کو گندم کی پوری قیمت ادا کی گئی تھی۔ موجودہ سیلابی صورتحال نے کسانوں کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں، لہٰذا حکومت کو کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔ لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق سردار سلیم حیدر...
پاکستانی معروف گلوکار و موسیقار فیصل کپاڈیہ نے بالی ووڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ سے اپنے تعلق کے بارے میں غیر متوقع انکشاف کر کے سب کو چونکا دیا۔ معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز کے ساتھ 30 برس تک وابستہ رہنے والے گلوکار نے حال ہی میں دبئی کے ایک ریڈیو پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے گلوکار سے سوال کیا کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ فیصل کپاڈیہ اور ڈمپل کپاڈیہ میں کیا رشتہ ہے؟ View this post on Instagram A post shared by City1016 (@city1016) میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل کپاڈیہ نے انکشاف کیا کہ ’ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں میری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے گائے کی جگہ اونٹ پالنے کا رجحان بڑھنے لگا۔ گزشتہ 40 سال کی بدترین خشک سالی کے باعث ملک بھر میں بڑی تعداد میں گائے اور بیل مر گئے۔ ملک کو 2021 ء اور 2022 ء میں مسلسل کم بارش کاسامنا رہا،جس کے بعد نیم خانہ بدوش سامبورو برادری سے تعلق رکھنے چرواہوں نے دیگر مویشیوں کی جگہ صرف اونٹ پالنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اونٹ خشک گھاس پر گزارا کر سکتے ہیں، ایک ہفتے سے زیادہ بغیر پانی کے رہ سکتے ہیں اور گائے کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ دودھ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اونٹ شمالی کینیا جیسے علاقے میں ایک...
اسلام ٹائمز: ایسے تجربات مصنوعی زلزلوں کا باعث بھی بن سکتے ہیں، جیسا کہ 1973 میں سوویت یونین کے ایک جوہری تجربے سے 6.97 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ ایسے زلزلے حیاتیاتی تنوع (biodiversity) کو نقصان پہنچاتے ہیں، مچھلیوں کی اجتماعی ہلاکت اور دریاؤں کی آلودگی جیسے نتائج پیدا کرتے ہیں۔ آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن کے ماہرین اور تجزیہ کاروں نے حالیہ دنوں میں اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکہ کے پاس ایسے جوہری تجربات کے لیے ’’کوئی تکنیکی، عسکری، اور نہ ہی سیاسی جواز موجود ہے، لیکن اس کے باوجود امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایٹمی تجربات کے احکامات صادر کرنے کے اس فیصلے کے خطرات اس کے ممکنہ فوائد سے کہیں زیادہ ہیں۔ خصوصی رپورٹ: ڈونلڈ ٹرمپ کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر:۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔انہوں نے کہا کہ مبہم یقین دہانیاں اب قابل قبول نہیں ہیں، ہمیں ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ایک واضح روڈ میپ چاہیے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر کے علاقے قمرواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیاجائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ انہوں...
بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار کپور خاندان کی نجی اور فلمی زندگی پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کی جارہی ہے، جس کے ذریعے مداحوں کو اس لیجنڈری خاندان کے پس منظر، روایات اور تعلقات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں:کپور خاندان کو نریندرمودی سے کیوں ملنا پڑا؟ ڈاکیومنٹری کا عنوان Dining With The Kapoors ہے، جو 21 نومبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کپور خاندان کی وراثت کو پیش کیا گیا ہے، جس کا آغاز پرتھوی راج کپور سے ہوا اور آج رنبیر کپور، کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور جیسے ستاروں تک پہنچ چکی ہے۔ نیٹ فلکس کی جانب سے جاری پوسٹر میں خاندان کی مختلف...
پاکستان کے معروف گلوکار و موسیقار اور 30 برس تک 'اسٹرنگز' کا حصہ رہنے والے فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیہ رشتے میں ان کی بھتیجی لگتی ہیں۔حال ہی میں فیصل کپاڈیا ایک غیر ملکی انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران انھوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ فیصل کپاڈیا نے بتایا کہ ’میں نے پہلی مرتبہ 1980 میں پاکستان کے مشہور میوزک کمپوزر سہیل رانا صاحب کے بچوں کے پروگرام ’سارے دوست ہمارے‘ میں پرفارم کیا تھااور اس وقت میری عمر 9 سے 10 سال تھی‘۔دوران گفتگو فیصل کپاڈیا نے انکشاف کیا کہ ’بھارتی اداکارہ ڈمپل کپاڈیا رشتے میں میری بھتیجی لگتی ہیں، ان کے مرحوم والد چنی بھائی 1984...
مالی کا دارالحکومت ’باماکو‘ محاصرے میں ہے ، ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق القاعدہ سے وابستہ جماعت نصرت الاسلام والمسلمین (جے این آئی ایم) مالی کے دارالحکومت باماکو پر کنٹرول کے قریب آگئی ہے۔ مغربی اور افریقی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ خطرناک پیش رفت مالی کو دنیا کا ایسا پہلا ملک بنا سکتی ہے جو امریکا کی طرف سے نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر انتظام ہے۔ عسکریت پسند گروپ کی یہ تیزی سے پیش قدمی افغانستان میں شدت پسند تحریکوں کے کئی فوائد کے بعد ہے۔ باماکو کا زوال، اگر ایسا ہوتا ہے، پہلا موقع ہو گا کہ القاعدہ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن:۔ برطانوی بادشاہ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے شاہی خطابات واپس لے لیے ہیں اور انہیں ونڈسر کے محل سے بھی نکلنے کا حکم دے دیا ہے۔بکنگھم پیلس کے مطابق یہ اقدام اینڈریو کے امریکی مجرم جیفری ایپسٹین سے تعلقات کے باعث اٹھایا گیا ہے، تاکہ شاہی خاندان کو اسکینڈل سے دور رکھا جا سکے۔ 65 سالہ شہزادہ اینڈریو، جو مرحوم ملکہ الزبتھ دوم کے دوسرے بیٹے ہیں، حالیہ برسوں میں ایپسٹین سے تعلقات اور اپنے رویے پر شدید دباﺅ میں رہے ہیں۔ رواں ماہ کے آغاز میں ان سے ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔پیلس کے مطابق بادشاہ کے تازہ فیصلے کے بعد اب انہیں اینڈریو ماﺅنٹ بیٹن ونڈسر...
بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صحبت پور پہنچے، جہاں انہوں نے شہید کے بیٹوں کو گلے لگا کر ان کے والد کی بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید لطف علی کھوسہ اور کانسٹیبل عظیم کھوسہ نے دہشت گردوں کے مقابلے میں جانیں قربان کر کے بلوچستان پولیس کی جرأت اور قربانی کی نئی مثال قائم کی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی، جبکہ بیواؤں اور اہلِ خانہ کو ماہانہ وظیفہ اور مالی امداد فراہم کی جائے گی۔...
روس نے کہا کہ اس کے حالیہ ہتھیاروں کے تجربات جوہری نوعیت کے نہیں، امریکا کی جانب سے تجربات کی بحالی کی صورت میں مناسب جواب دیا جائے گا۔ ماسکو ٹائمز کے مطابق کریملن نے جمعرات کے روز ان دعوؤں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ روس نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کر دیے ہیں، یہ تردید اس وقت سامنے آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1992 کے بعد پہلی مرتبہ امریکا میں جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیا۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رواں ماہ کے اوائل میں بیوریوسٹنک (Burevestnik) نامی ایٹمی توانائی سے چلنے والے کروز میزائل اور پوسائیڈن (Poseidon) زیرِآب ڈرون کے کامیاب تجربات کا اعلان کیا تھا۔...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 3 سے 4 ماہ کے دوران ملک بھر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سرد راتوں کی پیشگوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے سینئر ماہرِ ڈاکٹر طیب شاہ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ نومبر کے اختتام تک سائبیریا سے آنے والی سرد ہوائیں شمالی اور وسطی پاکستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ شمالی علاقوں میں دسمبر کے دوران شدید سردی ہوگی جبکہ میدانی اور جنوبی علاقے نسبتاً معتدل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے موسم سرما: پاکستان ریلوے کا نیا ٹائم ٹیبل جاری، متعدد ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی ڈاکٹر شاہ کے مطابق، ’نومبر کے آخر سے درجہ حرارت...
سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر، وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کر دئیے گئے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوچکا ہے۔ 5لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیارکر لیا ہے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لئے 4لاکھ 63ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق بھی کی جا چکی ہے۔ پنجاب بنک کے تحت سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار ہیں۔ 27سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لئے 37 کیمپ سائٹ قائم کر دئیے گئے ہیں۔20اکتوبر سے 13اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغازکیا گیا۔ جبکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رات کے گھپ اندھیروں میں جب پورا عالم محوِ استراحت ہوتا ہے اور ہر طرف ہُو کا عالم ہوتا ہے‘ انسان‘ چرند‘ پرند‘ درند‘ غرض ہر مخلوق اپنے آشیانے میں دبکی پڑی ہوتی ہے کہ کچھ دیوانے نرم و گرم بستر چھوڑ کر محبوب حقیقی کی محبت سے سرشار یکلخت اُٹھ بیٹھتے ہیں۔ یہ وہ برگزیدہ مخلوق ہے جس کے دل اللہ تعالیٰ کی محبت سے معمور ہیں۔ یہ لوگ زمین کی کور باطن مخلوق کی نگاہوں سے اوجھل مگر آسمانی مخلوق کے سامنے روشن اور تابناک یوں جگمگاتے ہیں‘ جیسے زمین والوں کی نظر میں تارے۔ ان کے دلوں میں ایک سوز ہوتا ہے‘ ایک درد ہوتا ہے‘ جو ہر دم انھیں بے کل اور بے چین...
اپنی پارٹی کے نائب صدر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور دفعہ 370 کی بحالی جیسے وعدے کئے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق وزیر غلام حسن میر نے اپنے ایک بیان میں نیشنل کانفرنس پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی تاریخ گواہ ہے کہ اس پارٹی نے آج تک کوئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ غلام حسن میر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ماضی میں رائے شماری، خود مختاری، ریاستی درجہ کی بحالی اور دفعہ 370 کی بحالی جیسے وعدے کئے مگر کبھی عملی اقدامات نہیں کئے۔ انہوں نے مزید...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تاج محمد آفریدی مشترکہ امیدوار ہیں۔ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا اسمبلی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہےجب کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے، 27 سیلاب...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی خالی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ سینیٹ کی اس نشست پر 3 امیدواروں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلئے 73 ووٹ درکا ہیں، حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران...
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل سٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں مختلف کمپنیوں نے نوجوانوں میں انٹرن شپ لیٹر تقسیم کیے‘ جاوید قصوری، ضیاالدین انصاری ، شکیل احمد ترابی، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد ‘لاہور کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، 6 کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمے داری سے مکمل غافل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (کامرس ڈ یسک ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت امید افزا مرحلے پر پہنچ چکی ہے، جہاں اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور عالمی شراکت داریاں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں، حکومتِ پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صنعتوں کی بحالی، برآمدات کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں ،جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے،چینی کمپنی BYD کراچی میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ قائم کر رہی ہے،ہانگ کانگ کی کمپنی CK Hutchison بندرگاہ کی توسیع میں...
ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور ترکیے کے پرچم لہرا رہے ہیں، ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیے کی ترقی اور خوشحالی کا سفر قابل فخر کامیابیوں سے عبارت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دل ترک بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جمہوریہ ترکیے کی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ترکیہ کے 102ویں قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت...
بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں بی بی سی اُردو کو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔ بی بی سی اُردو نے اس ویڈیو کو 3 سال...
بلوچستان سے ریکنگ نیوز آئی ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی شاہ پمپ کے قریب نا معلوم دہشت گرد وں نے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ پھینک کر دو اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ، پولیس کے زخمی پولیس اہلکاروں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگرد ہینڈ گرنیڈ پھینک کر فرار ہو گئے۔ Waseem Azmet
شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
ملکی، غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطے نہ ہونے سے صنعتکاروں کو بھاری مالی نقصان کا سامناہے، احمد عظیم علوی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہر قائد کے سب سے بڑے صنعتی علاقے سائٹ کے صنعتکاروں نے انٹرنیٹ کنیکٹویٹی میں مسلسل خلل، کمزور موبائل سگنلز اور موبائل کمپنیوں کی غیر معیاری سروسز پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سائٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد عظیم علوی کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی روز سے جاری سست انٹرنیٹ اور ناقص موبائل کنیکٹیوٹی کے باعث مقامی اور بین الاقوامی سطح پر کاروباری روابط شدید متاثر ہو رہے ہیں جس سے بزنس کمیونٹی کو بھاری مالی نقصانات کا اندیشہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل میں انہوں نے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لینے کی درخواست کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ غیر ملکی خریداروں سے بروقت رابطہ نہ ہونے کے باعث نئے...
استنبول میں ہونے والے اپک افغان مذاکرات کی ناکامی کا تعلق پاکستان کی سفارت کاری سے نہیں بلکہ افغان حکومت کے اندرونی اختلافات اور طاقت کی جنگ سے تھا۔ ذرائع کے مطابق آغاز ہی سے افغان وفد 3 مختلف دھڑوں قندھار، کابل اور خوست میں تقسیم نظر آیا، اور ہر دھڑا اپنے الگ رہنماؤں سے ہدایات لے رہا تھا۔ جب بات ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کے خاتمے اور تحریری ضمانتوں پر پہنچی تو قندھار گروپ نے خاموش رضامندی ظاہر کی، مگر کابل گروپ نے اچانک مطالبہ کیا کہ جب تک امریکا بطور ضامن شامل نہیں ہوتا، کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک افغان مذاکرات، میری خوش فہمی نہ ہو لیکن مجھےان میں امن نظر آیا...
وزارتِ خزانہ نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ حالیہ معاشی اشاریے پاکستانی معیشت میں بتدریج بحالی کی نشاندہی کرتے ہیں، جب کہ مالیاتی نظم و ضبط، برآمدات میں بہتری اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باعث مجموعی استحکام پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں عام طور پر ہونے والے خسارے کے بجائے 15 کھرب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم اس نے تسلیم کیا کہ سیلاب اور پاک-افغان سرحد کی بندش کے باعث اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہوئی، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے اپنی رپورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-20 کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن کے علاقے شارع عیدگاہ فائیو ایف میں دو دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار سڑک بالآخر تعمیر کر دی گئی، جس کا افتتاح چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کیا۔ یہ سڑک بلاک 12 سے بلاک 82 تک تعمیر کی گئی ہے، جو علاقے کی ایک مصروف اور مرکزی شارع ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر ضلع شمالی جماعتِ اسلامی طارق مجتبیٰ، وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، چیئرمین یو سی 5 راجہ عطاالرحمٰن ، وائس چیئرمین توقیر خان، یو سی 9 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی، یو سی 2 کے چیئرمین احمر خان، یوسی 2 وائس چیرمین فیضان قریشی بلدیاتی افسران فیصل صغیر، مشتاق خان، عقیل اختر سمیت بڑی تعداد...
الردینی کے مطابق ترکیہ سیاسی اور سیکورٹی حالات کا فائدہ اٹھا کر شمالی علاقوں خصوصاً موصل اور کرکوک میں جغرافیائی اور اقتصادی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عراق میں اہلِ تشیع زعما کے ہم آہنگی فریم ورک کے ایک رکن عقیل الردینی نے کہا ہے کہ ترکیہ عراق کی سرزمین میں اپنی توسیع پسندانہ لالچ جاری رکھے ہوئے ہے۔ عقیل الردینی نے نشاندہی کی کہ انقرہ صوبہ نینوا اور کرکوک کو اثر و رسوخ اور غلبے کے زاویے سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی عراق میں ترکی کے فوجی وجود کے خاتمے کے لیے کیے گئے تمام سرکاری اور عوامی مطالبات کے باوجود ترکیہ نے اب تک انخلا کا کوئی سنجیدہ فیصلہ ظاہر نہیں کیا۔ ...
جِلد کے مرض فنگل انفیکشن کے علاج کی دوا ایجاد کرلی گئی۔ سرد موسم میں جِلد کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے جس کی وجہ خشک موسم بتائی جاتی ہے۔ جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواؤں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا جائے۔ ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ...
وزیراعلٰی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس حکومت کو اقتدار میں آئے صرف ایک برس ہوا ہے اور وہ اب بھی پُرامید ہے کہ اگر ریاستی درجہ انکی حکومت کے دور میں بحال ہوا تو یہ ایک خوش آئند پیشرفت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ریاستی درجہ کی بحالی میں مسلسل تاخیر سے لوگوں کی امیدیں مدھم پڑتی جا رہی ہیں اور اگر یہ عمل مزید موخر ہوا تو مایوسی مزید گہری ہوگی۔ اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی کے بارے میں میری امید پہلے دن سے قائم تھی لیکن اب وہ کچھ کم ضرور ہوئی ہے، اگر یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت نیو کراچی میں 7000روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے شرکا ء سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ستمبر 2025 کی ٹیکسٹائل رپورٹ دراصل ایک زخمی معیشت کی کراہ ہے۔ فیصل آباد سے کراچی تک مشینیں خاموش ہیں، بھٹیاں بجھ چکی ہیں، اور مزدوروں کے چہرے پسینے کے بجائے مایوسی سے تر ہیں۔ پاکستان بیورو آف شماریات کے مطابق ستمبر میں برآمدات 11.71 فیصد کم ہوئیں، لیکن یہ کمی صرف ایک عدد نہیں — یہ لاکھوں گھروں کی روٹی، بچوں کی کتابیں اور مزدوروں کے خوابوں کا زوال ہے۔ جو صنعت کبھی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی تھی، آج قرضوں، ریفنڈز کی تاخیر اور خام مال کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے۔ توانائی کے بحران نے پیداواری لاگت کو آسمان پر پہنچا دیا، اور حکومتی پالیسیوں کی بے ربطی نے عالمی منڈی...
سٹی 42: : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔ یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال...
پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور کرم میں بڑی کارروائی ، "فتنہ الخوارج" کے 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے...
علی پور چٹھہ: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ اور امداد فراہم کی جا سکے۔ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اور اس کا جواب ریاستِ مدینہ کے نعرے نہیں ہو سکتے۔ “سوال یہ ہے کہ ملک ریاض کو اتنی بڑی رعایت کیوں دی گئی، یہ قوم کا پیسہ تھا،” انہوں نے کہا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تصویروں کی...
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے، صوبے کی جغرافیائی ساخت ترقی کےسفرمیں چیلنج بن گئی ہے، دور دراز آبادیوں تک بجلی و پانی کی فراہمی اہم مسئلہ ہے۔ وزیراعظم نےنیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان علاقے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، یہ واحد صوبہ ہے جو رضاکارانہ طور پر پاکستان میں شامل ہوا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو خدا نے قیمتی...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پورا پاکستان ایک گھرانہ ہے، اور کہیں بھی آگ لگے تو ہمیں اسے مل کر بجھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محبت، ایثار اور قربانی کے جذبے سے کام لے کر ہی ملک میں امن، ترقی اور خوشحالی کو مشعلِ راہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ خیالات انہوں نے ہفتے کے روز نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، اہل دانش اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان ملک کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے بلوچ...
سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں قائم نیوم نیچر ریزرو حیاتیاتی تنوع (biodiversity) اور ماحولیاتی بحالی (ecological restoration) کے میدان میں ایک ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، جہاں ماہرینِ ماحولیات ایک ایسے مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں جو قدرتی نظام کی بحالی اور نایاب انواع کے تحفظ کو مرکزِ توجہ بناتا ہے۔ مقامی پودوں اور بیجوں کی بحالی نیوم کے فیلڈ ریسٹوریشن اسپیشلسٹ طارق الجہانی کا کہنا ہے کہ وہ مقامی پودوں کے بیج جمع کرتے ہیں اور انہیں منیفہ نرسری میں اگایا جاتا ہے تاکہ وہ انواع دوبارہ متعارف کرائی جا سکیں جو بے تحاشا چراگاہوں اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث ختم ہو چکی تھیں۔ NEOM NATURE RESERVE???? pic.twitter.com/CRwauHs7p3 — aya (@ay200000)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی 4تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں 3 کروڑ افراد فوری امداد کے محتاج ہیں۔ تنظیموں نے فریقین سے ملک میں فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 16 ماہ سے الفاشر شہر میں کم از کم ایک لاکھ 30 ہزار بچے محصور ہیں جبکہ کردفان اور دارفور کی ریاستوں میں حالات انتہائی تشویش ناک قرار دیے گئے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) نے بین الاقوامی ادارہ برائے ہجرت کے حوالے سے بتایا کہ شمالی دارفور میں 3ہزار سے زیادہ افراد اور مغربی و...
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے پیٹر پائپر نے غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ مناسب طبی سامان کی فراہمی، امدادی سرگرمیوں میں توسیع اور 4000 بچوں سمیت تقریباً 15,000 مریضوں کو غزہ سے باہر لے جایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کراسنگ کو کھولنا شرم الشیخ میں طے پانے والے...
کراچی ایئرپورٹ حملہ: دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنے والے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے** کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران، جیل حکام نے ملزم سعیدکو عدالت میں پیش کیا، جبکہ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی اور مقدمے کے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔ ملزم سعید نے خودکش حملے...
اسلام ایک کامل اور جامع دین ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی زندگی کے ہر پہلو کی راہ نمائی کرتا ہے۔ اسلام نے جہاں عبادات اور عقائد پر زور دیا ہے وہیں معاشرتی نظام کو بھی بڑی اہمیت دی ہے، خصوصاً خاندانی نظام کو انسانیت کی فلاح کی بنیاد قرار دیا ہے۔ خاندان ایک ایسی بنیادی اکائی ہے جس پر معاشرہ قائم ہوتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے انسان کو تنہا زندگی گزارنے کے لیے پیدا نہیں کیا، بل کہ اسے ایک خاندانی، معاشرتی اور باہمی تعلقات سے بھرپور نظام عطا فرمایا ہے۔ انسانی زندگی کا آغاز بھی ماں باپ سے ہوتا ہے اور اس کا دائرہ بہن بھائیوں، چچا، ماموں، خالہ، پھوپھی، دادا، دادی، نانا، نانی اور دیگر رشتے...
مصائب و آلام اور تکالیف و حوادث انسانی زندگی کا لازمی حصہ ہیں، اس فانی دنیا میں عمرِ عزیز کی چند ساعتیں عیش کی گھنی چھاؤں میں بڑے سکون سے گزرتی ہیں اور کچھ گھڑیاں رنج کی جھلساتی ہوئی دھوپ میں کٹ جاتی ہیں۔ حیاتِ مستعار کے آنگن میں کبھی مسرتیں ڈیرے ڈال کر لمحات کو خوش گوار بنا دیتی ہیں تو کبھی غم و اندوہ کے جھکڑ خوشیوں کے آشیانے کو تنکا تنکا کر دیتے ہیں، رنج و الم سے عبارت یہ زندگی کی ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی اپنے دامن میں زمانے کی تلخ و شیریں یادیں لیے ہوئے آخر موت کے ساحل پر لنگر انداز ہو جاتی ہے۔ یہ سفرِ حیات اتنا کٹھن کیوں ہے۔۔۔ ؟ مصیبتیں کیوں...
ترجمان نے کہا کہ نیپرا کے نئے فیصلے سے ہماری مالی مشکلات یقیناً بڑھیں گی، فیصلے سے کے الیکٹرک کو شدید مالی مشکلات اور مرمتی کام متاثر ہوگا، مالی مشکلات میں اضافے سے موسم سرما میں بدترین لوڈشیڈنگ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور نیپرا کے نئے فیصلے سے جن علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوتی وہاں بھی لوڈشیڈنگ شروع ہونے کا اندیشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک نے صارفین کو واضح کیا ہے کہ نیپرا کے فیصلے کے بعد شہریوں کے بجلی کے نرخ میں کسی طرح کی کمی نہیں آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے پہلے اضافی ٹیرف دینے اور پھر واپس لینے کے بعد کم ٹیرف نے کے الیکٹرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی کوریا نے بدھ کے روز بظاہر کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں، یہ واقعہ جنوبی کوریا میں ہونے والی اہم ایشیا پیسیفک رہنماؤں کی میٹنگ سے ایک ہفتہ قبل پیش آیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ پیانگ یانگ کی جانب سے مئی کے بعد پہلا بیلسٹک میزائل تجربہ تھا، جس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے عائد پابندیوں کو نظر انداز کیا ہے۔یہ پہلا ایسا تجربہ بھی تھا جب سے لی جے میونگ جنوبی کوریا کے صدر منتخب ہوئے ہیں، جن کا منشور شمالی کوریا کے ساتھ رابطے بڑھانے پر مبنی ہے۔لی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اگلے ہفتے جنوبی کوریا میں ہونے...
پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی۔ خیبر پختونخوا سے خالی نشست پر 5 امیدوار میدان میں آگئے۔ تحریک انصاف کے حمایتی امیدوار خرم ذیشان اور عرفان سلیم ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نثار خان جبکہ آزاد امیدوارں میں تاج محمد آفریدی اور عابد یوسفزئی شامل ہیں۔ خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ Tagsپاکستان
این اے-18 ہری پور کی نشست، جو عمر ایوب خان کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نوید الرحمان نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 13 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات مسترد کر دیے گئے ہیں۔ ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ فارم 32 کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی ارم فاطمہ ترک، مسلم لیگ (ن) کے بابر نواز خان، پیر صابر شاہ، سردار محمد مشتاق، اور صاحبزادہ حامد شاہ سمیت مختلف امیدوار انتخابی دوڑ...
HARIPUR: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب خان کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے-18 پر انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے حتمی فہرست جاری کردی ہے جہاں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ریٹرننگ افسر نوید الرحمان کی جانب سے این اے-18 ہری پور کے ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے عمل کے بعد فارم 32 جاری کر دیا گیا ہے، 13 امیدواروں کے کاغذت نامزدگی درست قرار دیے جبکہ ایک امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے ہیں۔ این اے-18 میں ضمنی انتخاب کے لیے فہرست میں شامل امیدواروں میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی ارم فاطمہ ترک،...
ذرا اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں — سامنے ایک میز ہے، نیچے قالین بچھی ہوئی ہے، اور بظاہر کچھ خاص نہیں لگتا۔ لیکن درحقیقت، اس منظر میں ایک اور چیز بھی موجود ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود زیادہ تر لوگوں سے چھپی رہتی ہے۔ جی ہاں، اس تصویر میں ایک اسمارٹ فون موجود ہے — لیکن ایسا لگتا ہے جیسے وہ قالین کے اندر غائب ہو گیا ہو۔ یہ ایک بصری پہیلی ہے جسے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، اور ہزاروں افراد نے اس میں چھپے موبائل فون کو ڈھونڈنے کی کوشش کی، مگر اکثر کو ناکامی کا سامنا ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فون کا بیک کور بالکل...
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ڈی پی او نے بتایا کہ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ڈی پی او کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ مقتولین کی لاشوں کو شناخت کے لیے میر علی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کا سب سے بڑا طبی مرکز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا، ایک سنگین مالی بحران میں مبتلا ہے۔ جدید عمارت، بہتر انفراسٹرکچر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے کے باوجود، یہ اسپتال گزشتہ 10 ماہ سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث مکمل طور پر مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔ اسپتال کے 33 کروڑ روپے کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کئی ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سرکاری اسپتال لیڈی ریڈنگ کے روم چارجز 10 ہزار روپے مقرر، اصل ماجرا کیا ہے؟ ہیلتھ منیجر ڈی ایچ کیو وانا جان محمد نے بتایا کہ ہماری تنخواہیں گزشتہ 10 ماہ سے بند ہیں۔ عملہ شدید...
کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد...