پاکستان اور ایران کا زرعی تعاون کوفروغ دینے پراتفاق
اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT
پاکستان اور ایران نے موجودہ زرعی تعاون میں اضافے اور زرعی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے وزیر تجارت جام کمال خان کی تہران میں ایران کے وزیر زراعت غلام رضا نوری GHEZELJEH سے ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں بتایا گیا کہ ایرانی وزارت زراعت آئندہ دو ہفتوں کے دوران پاکستان میں اپنا اعلیٰ سطح کاایک وفد بھیجے گی تاکہ پاکستان سے ایران کیلئے مکئی کے برآمدی انتظامات کو حتمی شکل دی جاسکے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
وزیرِ مملکت داخلہ کا دورہ چین ، گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم میں شرکت
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے چین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے’’گلوبل پبلک سکیورٹی تعاون فورم 2025‘‘میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق فورم کے دوران طلال چوہدری نے مختلف سیشنز میں شرکت کے ساتھ ساتھ منعقدہ ایکسپو کا بھی معائنہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی اور سکیورٹی آلات میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر یوئے شیوہو نے وزیرِ مملکت برائے داخلہ کے اعزاز میں خصوصی ظہرانہ دیا جس میں طلال چوہدری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے انسدادِ دہشت گردی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔طلال چوہدری نے فورم کے موقع پر انٹرپول کے سیکرٹری جنرل والڈسی اْرکیزا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں عالمی سطح پر سکیورٹی چیلنجز اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے والڈسی اْرکیزا کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔