معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی شو بگ باس سے مشہور ہونے والی معروف اینکر پرسن پرینکا دیش پانڈے نے انتہائی خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔ ان کی پہلی شادی تین سال پہلے ختم ہوئی تھی۔
پرینکا دیش پانڈے نے 2016 میں پہلی شادی کی تھی۔ انہوں نے ٹی وی شو سپر سنگر کے دوران اپنے ساتھی اینکر پروین سے لو میرج کی تھی جوکہ ناکام رہی۔
پرینکا اور پروین کا ازدواجی تعلق صرف چھ سال رہا اور 2022 میں دونوں کے درمیان شدید ترین اختلافات پیدا ہونے کے بعد طلاق ہوگئی تھی۔
پرینکا نے رواں ماہ اپریل اپنے بوائے فرینڈ ڈی جے واسی ساچی سے انتہائی خاموشی سے دوسری شادی کرلی تاہم ان کی شادی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس سے انکے مداحوں میں خوشگوار حیرت پھیل گئی۔
فی الحال پرینکا وجے ٹی وی پر کچھ شوز کی میزبانی کرنے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب چینل بھی چلا رہی ہیں۔ انہوں نے بگ باس سیزن 5 میں حصہ لیا تھا اور پہلی رنر اپ بنی تھیں۔
پرینکا دیشپانڈے وجے ٹی وی کے پروگرام سپر سنگر سیزن، اسٹار میوزک سیزن سمیت 10 سے زیادہ شوز کی میزبانی کرچکی ہیں ۔ فی الحال وہ وجے ٹی وی کی لیڈ اینکر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔