باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
لاہور:
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔
انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور آذربائجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائجان کے ساتھ اشتراک کے لیے کوشاں ہیں۔
قبل ازیں لاہور سے باکو کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کی باکو کے لیے پہلی پرواز کی روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ میں تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی براہ راست براہ راست پروازوں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
ویب ڈیسک : امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کاوفد ستمبر میں پاکستان کےدورے پرپہنچے گا، اس موقع پر امریکی حکام کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پرپروازوں کاجائزہ لیں گے، جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کوامریکا میں بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔
پاکستان سے امریکا جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، امریکا میں بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔ پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پر غیرملکی ایوی ایشن اتھارٹیز کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ برطانیہ کے بعدامریکا میں پروازوں کی بحالی پر کام تیز کردیا گیا، سعودی اور امریکن ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کا دورہ پاکستان طے پاگیا۔ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم آئندہ ماہ اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا ، سعودی ٹیم پاکستان کےبین الاقوامی ایئرپورٹس کاسیکیورٹی آڈٹ کرے گی۔ اس کے علاوہ امریکن فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کاوفد ستمبر میں پاکستان کےدورے پرپہنچے گا، جس کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے انسپکٹرز کو بھی اپنی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
امریکی فیڈرل ایوی ایشن حکام ڈی جی سی اے اے سے اہم اجلاس کریں گے، امریکی حکام کراچی، اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پرپروازوں کاجائزہ لیں گے۔جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کوامریکا میں بھی براہ راست پروازوں کی بحالی کی امید ہے۔