ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, April 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ینگ انجینئرز نیشنل فورم کے قیام کی منظوری دے دی۔
پی ای سی گورننگ باڈی اجلاس میں ینگ انجینئرز فورم کے قیام کی باضابطہ منظوری دی گئی۔ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز کا نمائندہ پلیٹ فارم ہوگا۔
ملک بھر سے ینگ انجینئرز کی ایسوسی ایشنز کو فورم میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔
فورم ینگ انجینئرز کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا، ینگ انجینئرز کی لیڈر شپ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ فورم کے تحت نوجوان انجینئرز کے لیے ٹریننگز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
نوجوان انجینئرز بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر سکیں گے۔
چیئرمین پی ای سی انجینئر وسیم نذیر نے کہا کہ ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوانوں کی آواز بنے گا، نوجوان انجینئرز کی رہنمائی اور مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ نوجوان انجینئرز کا قومی ترقی میں کلیدی کردار ہے، فورم نوجوان انجینئرز کے لیے ایک شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ینگ انجینئرز نیشنل فورم نوجوان انجینئرز فورم کے
پڑھیں:
ایرانی حجاج کو ایئرپورٹ پر ویزے دے کر کراچی میں قیام کی اجازت دیں گے، نائب وزیراعظم
اسلام آباد:حکومت نے ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنسے عازمین کو پاکستان میں ویزہ اور قیام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینیٹ کے اجلاس میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے سعودی عرب میں ایرانی عازمین پھنس گئے ہیں، جس پر ایران نے ہم سے مدد کی درخواست کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کی درخواست پر غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ہم ایرانی عازمین کو کراچی ایئرپورٹ آنے کی اجازت دیں گے اور انہیں آمد کے ساتھ (آن آرائیول / ایئرپورٹ) پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی عازمین کو کراچی میں قیام کی اجازت ہوگی اور پھر ایرانی حکومت انہیں شٹل سروس یا پھر دیگر کسی طریقے سے زمینی راستے کے ذریعے ایران لے کر جائے گی۔