پاکستان سپر لیگ (10) میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

آج کا میچ ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم نے اب تک ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس محمد رضوان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل ٹاس محمد رضوان وی نیوز بیٹنگ کا فیصلہ ملتان سلطانز

پڑھیں:

’کل والا مکا یاد آگیا‘، وکٹ لینے پر عثمان خان کا عبید شاہ کو دور جانے کا اشارہ

پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ کے وکٹ لینے پر وکٹ کیپرعثمان خان نے انہیں دور جانے کا اشارہ کر دیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز ہوا تو عبید شاہ نے صاحبزادہ فرحان کی وکٹ حاصل کی اور جشن منانے کے لیے آگے بڑھے لیکن عثمان شاہ گزشتہ میچ میں ہونے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے عبید شاہ کو قریب نہیں آنے دیا اور انہیں دور جانے کا اشارہ کر دیا۔

BIG WICKET ????
Usman Khan asking Ubaid Shah to stay away ????#HBLPSLX l #ApnaXHai l #MSvIU pic.twitter.com/RppKRNSjEy

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 23, 2025

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کومل لکھتی ہیں کہ عبید جذبات میں آگے نکل جاتے ہیں۔

ubaid jazbat jazbat main aagay nikal jaata hay, cutu https://t.co/NB4opLQRJV

— komal (@komalnaama) April 23, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ عبید سے اب سب ڈریں گے۔ مروت نامی صارف لکھتے ہیں کہ عثمان خان کو کل والا مکا یاد آ گیا۔

راشد علی کا کہنا تھا کہ عبید شاہ نے عثمان کو ڈرا کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ عبید بھائی سوچتے ہوں گے ’جلوہ ہے اپنا‘۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا اور عبید شاہ کا ہاتھ منہ پر لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل عبید شاہ عثمان خان ملتان سلطانز

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل سیزن 10، پشاور زلمی کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
  • ’کل والا مکا یاد آگیا‘، وکٹ لینے پر عثمان خان کا عبید شاہ کو دور جانے کا اشارہ
  • شاداب خان نے پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے ہرا دیا
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
  • پی ایس ایل، عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا
  • ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33رنز سے شکست دیدی
  • پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا لاہور قلندر کیخلاف ٹاس جیت پر بیٹنگ کا فیصلہ