فواد خان کی فلم ابیر گلال کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مخالفت کے باعث گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔
فواد خان کی بھارتی سنیما میں واپسی کی امیدوں پر پانی پھر گیا، جب کہ ان کی فلم ابیر گلال کو ریلیز سے چند ہفتے قبل ہی شدید تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔
ابیر گلال کے 2 گانے خدایا عشق اور انگریزی رنگ رسیا اب یوٹیوب انڈیا پر دستیاب نہیں، ان گانوں کو فلم کے پروڈکشن ہاؤس اے رچر لینز انٹرٹینمنٹ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا گیا تھا، مگر اب بھارتی صارفین انہیں نہیں دیکھ سکتے، ساتھ ہی معروف میوزک لیبل سارے گاما، جس کے پاس فلم کی موسیقی کے حقوق تھے، اس نے بھی اپنے یوٹیوب چینل سے یہ گانے ہٹا دیے ہیں۔
وانی کپور نے 22 اپریل کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کی پروموشنل ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ فواد خان کے ہمراہ نظر آتی ہیں، لیکن بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور BoycottVaaniKapoor# جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔
موجودہ حالات میں فلم ابیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025ء رکھی گئی تھی، مگر اب اس کی نمائش مشکوک ہو گئی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلم ابیر گلال فواد خان
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ: فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے وکیل کو اے ٹی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت براہ راست بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتی، فواد چوہدری ٹرائل کورٹ میں بری کرنے کی درخواست دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر دونوں گواہ آپ کے حق میں ہیں تو آپ کیوں فکر مند ہیں؟
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔