Daily Mumtaz:
2025-07-26@00:19:25 GMT

بشریٰ انصاری کی زارا نور عباس کے کلاسیکل ڈانس کی تعریف

اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT

بشریٰ انصاری کی زارا نور عباس کے کلاسیکل ڈانس کی تعریف

بشریٰ انصاری نے زارا نور عباس کے کلاسیکل ڈانس کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری حال ہی میں اپنی بھانجی زارا نور عباس کے کلاسیکل ڈانس کی تعریف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں آ گئیں۔

زارا نور عباس معروف اداکارہ اسماء عباس کی بیٹی اور بشریٰ انصاری کی بھانجی ہیں، وہ اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص سے بھی گہرا شغف رکھتی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Zara Noor Abbas Siddiqui (@zaranoorabbas.

official)


زارا نور عباس نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ کلاسیکل ڈانس کی ریہرسل کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں زارا نے بتایا ہے کہ حمل کے دوران میں نے ڈانس کرنا چھوڑ دیا تھا، لیکن اب دوبارہ مشق کر رہی ہوں، فی الحال میرے ڈانس میں مہارت اور نرمی کی کمی ہے، لیکن میں بہتر ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔

مداحوں کی جانب سے ویڈیو کو کافی پزیرائی ملی، مگر کچھ صارفین نے تنقید بھی کی، خاص طور پر جب بشریٰ انصاری نے کمنٹ سیکشن میں زارا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ یہ میری اچھی لڑکی ہے، پلیز اب اسے مت روکنا! ہفتے میں ایک بار مجھے آپ سے یہ فن چاہیے! ماشاء اللّٰہ۔

بشریٰ انصاری کی اس حمایت پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں غیر اسلامی رویے کی حوصلہ افزائی قرار دیا اور انہیں ثقافتی حدود پار کرنے کا الزام دیا۔

کچھ نے کہا کہ اداکاروں کو اپنی ذاتی دلچسپیوں کو عوامی سطح پر اس انداز میں ظاہر نہیں کرنا چاہیے جو سماجی اقدار سے ٹکراتی ہوں۔

تاہم ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو بشریٰ انصاری کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کا ماننا ہے کہ ڈانس ایک آرٹ فارم ہے جسے آزادی سے اپنایا جانا چاہیے، خاص طور پر اگر اس کا مقصد ثقافت اور فن کی ترویج ہو۔

زارا نور عباس نے اس سے پہلے بھی دیوارِ شب کے OST میں اپنے کلاسیکل ڈانس سے شائقین کے دل جیتے تھے۔

یاد رہے کہ بشریٰ انصاری کا تعلق خود ادب، موسیقی اور ثقافت سے جڑے ہوئے ایک معروف گھرانے سے ہے، ان کے والد احمد بشیر مشہور ادیب اور صحافی تھے۔

Post Views: 3

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو

اپنے عراقی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں غزہ کی موجودہ صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس منعقد کرنیکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی و عرب ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں جاری نسل کشی کو روکنے کیلئے تمام قومی، علاقائی و بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اسلام ٹائمز۔ غزہ کی نازک صورتحال کے حوالے سے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ رابطے کے سلسلے میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں، غزہ کی پٹی میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے بھیانک جنگی جرائم کو روکنے کے لئے فوری اقدام کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کے مظلوم عوام کو، زندگی کی بنیادی ترین ضروریات بالخصوص خوراک، پانی و ادویات تک رسائی سے بھی محروم کر دینے پر مبنی غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی شدید مذمت کی اور غزہ میں خوراک و ادویات کی فراہمی سمیت غزہ کی پٹی کے غیر انسانی محاصرے کے خاتمے کے لئے اسلامی و عرب ممالک کی جانب سے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ انصاری کا مدارس کی نگرانی کا مطالبہ؛ والدین بھی بچوں پر رحم کریں
  • غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
  • بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کو چلتی کار پر ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر
  • سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی: معاشی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف، وزیراعظم
  • عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل
  • شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
  • 26 نومبراحتجاج ،پی ٹی آئی کارکنان کو 6،6ماہ قید کی سزائیں
  • انسداد دہشتگردی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی دنیا معترف
  • بہوئیں دیر تک سوتی رہتی ہیں؛ اداکارہ اسماء نے سب بتادیا