چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کے روز سی ڈی اے کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس، ممبر اسٹیٹ، ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن، ممبر انوائرمنٹ، سی ڈی اے، آئی سی ٹی اور ڈی ایم اے کے سنئیر افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں بتایا گیا کہ سی ڈی اے نے امسال ترقیاتی کاموں کیلئے 25 ارب روپے کا ڈویلپمنٹ بجٹ خرچ کیا ہے جو کہ ایک ریکارڈ کامیابی ہے. چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے کو مالیاتی طور پر مضبوط اور خود مختار ادارہ بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی، خوبصورتی، سیاحتی منصوبوں، شہریوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے امسال سی ڈی اے کے مالیاتی اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ممبر فنانس کی زیرِ نگرانی سی ڈی اے کے نادہندگان سے سی ڈی اے کے واجبات کی ریکوری کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسپیشل ریکوری یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی جسکو سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس مکمل تعاون فراہم کریں گی. ریکوری سیل قائم کرنے کے علاوہ سی ڈی اے کے فنانشل مانیٹرنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے سی ڈی اے اور ڈی ایم اے کو اپنی تمام لیز شدہ پراپرٹیز کا سروے کرنے، مکمل ڈیٹا تیار کرنے اور لیز کی گئی تمام پراپرٹیز کے غیر قانونی استعمال کو بروقت روکنے کیلئے اقدامات کرنے اور سب لیز پر دینے والوں کو قانون کے مطابق نوٹسسز جاری کرنے کی ہدایت کی. انہوں نے تمام پراپرٹیز جنکی لیز کی معیاد ختم ہوچکی ہے انکو قانون کے مطابق نوٹسسز جاری کرنے، عدم ادائیگی پر لیز کی منسوخی اور جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ریسورس ونگ کو سی ڈی اے کو مالیاتی طور پر مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف ذرائع کو مزید بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔ چیرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے اسلام آباد کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پر عزم ہے اسکے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ادارے کے موجودہ بجٹ کے اہداف کے حصول کے ساتھ آئندہ مالی سال کے سی ڈی اے کے بجٹ کی تیاری کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تاکہ سی ڈی اے کو مالیاتی طور پر مستحکم بناتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایاجاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کینال منسوخی تحریری نوٹیفکیشن ملنے تک وکلا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیراعلی سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں پہلگام واقعے پر اقوام متحدہ کی پاکستان اور بھارت کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا سی ڈی اے، 65لوئرکیڈرملازمین کو بطور جونیئراسسٹنٹ ترقی دے دی گئی نیتن یاہو اور مودی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، 20 اسرائیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر
پڑھیں:
روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ روانڈا کی ہائی کمشنر محترمہ فاتو ہریریمانا نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصا اسلام آباد شہر کی ترقی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور سیاحت کے فروغ کے سلسلہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں پائیدار شہری ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کو سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی، خصوصا مکمل ہونے والے اہم ترقیاتی منصوبوں اور اسلام آباد میں جاری منصوبوں سے آگاہ کیا جن میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، جامع اور ماحول دوست شہر میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں سی ڈی اے کا ویژن بھی شامل ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ لفٹنگ اور اسلام آباد میں سفاری پارک کے قیام کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے سفاری پارک کے منصوبہ پر کام کررہا ہے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی کی وجہ سے مستقبل میں اس کو سیاحت کا بہترین مرکز بنانے میں مدد مل سکے گی تاکہ شہریوں اور سیاحوں کیلئے تفریحی سہولیات میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد اور روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے درمیان “سسٹر سٹی” تعلقات قائم کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ جس سے عوامی رابطوں، ثقافتی تبادلے اور بلدیاتی انتظام، شہری تجدید اور سبز شہری حل جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے سلسلہ میں روانڈا کے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی قیادت میں اسلام آباد کو خوبصورت بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر سی ڈی اے کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے اسلام کی تعمیر و ترقی اور ماحول دوست پودے لگانے کے عمل کو سراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے میں روانڈا کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ہائی کمشنر نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ترقی کے انتظام کے تجربے سے سیکھنے میں بھی روانڈا کی دلچسپی ظاہر کی۔ دونوں فریقوں نے اسمارٹ سٹی ، سیاحت کی ترقی اور تعمیر کے شعبوں میں مہارت کے تبادلے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں روانڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی روابط کو مضبوط بنانے اور اداراتی تعلقات استوار کرنے کا مشترکہ عزم ظاہر کیا گیا۔ اختتام پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے دوستی کی علامت کے طور پر روانڈا کی ہائی کمشنر فاتو ہریریمانا کو ایک سووینیر پیش کیا، جو دونوں ممالک کے درمیان دیرپا شراکت داری کی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام باہمی احترام پر مبنی بین الاقوامی تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اسلام آباد اور روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات مزید روشن اور مستحکم ہونگے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرکوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر اسحاق ڈار جمعہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ بابوسر سیلابی ریلے میں بہنے والے 15 افراد تاحال لاپتا، سیاحوں سے گلگت کا سفر مؤخر کرنے کی اپیل اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن بارشوں سے اموات 242 تک جاپہنچیں، مون سون کا حالیہ اسپیل 25 جولائی تک جاری رہے گاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم