بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کے یک طرفہ اقدامات کے تناظر میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا۔
ترجمان دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دونوں ملکوں کے مابین موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شہزادہ فیصل بن فرحان کو بھارت کی جانب سے یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر مشاورت اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار سے ازبک وزیرِ خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، ریل لائن منصوبے پر گفتگو
— فائل فوٹوپاکستان کے نائب وزیرِ اعظم سے ازبک وزیرِ خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو میں کابل میں ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے ہونے والی گفتگو پر تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے ازبکستان کے وزیرِ خارجہ سیدوف بختیور اوویلووچ کو کابل میں افغانستان، پاکستان اور ازبکستان ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے کابل میں ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔
اسلام آباد ازبکستان نے پاکستان، افغان اور...
دونوں جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا کہ تینوں ممالک بہت جلد علاقائی ریل رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی رابطے بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔